Skip to main content

قُلْ اِنَّنِىْ هَدٰٮنِىْ رَبِّىْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍۚ دِيْنًا قِيَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِيْمَ حَنِيْفًا ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ

قُلْ
کہہ دیجئے
إِنَّنِى
بیشک مجھے
هَدَىٰنِى
ہدایت دی مجھ کو
رَبِّىٓ
میرے رب نے
إِلَىٰ
طرف
صِرَٰطٍ
راستے کے
مُّسْتَقِيمٍ
سیدھے
دِينًا
ایسے دین کی
قِيَمًا
جو بالکل درست ہے
مِّلَّةَ
جو طریقہ ہے
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کا
حَنِيفًاۚ
جو یکسو تھے
وَمَا
اور نہ
كَانَ
تھے
مِنَ
ان میں سے
ٱلْمُشْرِكِينَ
جو مشرک ہیں/ مشرکین میں سے

فرما دیجئے: بیشک مجھے میرے رب نے سیدھے راستے کی ہدایت فرما دی ہے، (یہ) مضبوط دین (کی راہ ہے اور یہی) اﷲ کی طرف یک سو اور ہر باطل سے جدا ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت ہے، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے،

تفسير

قُلْ اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَ مَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ

قُلْ
کہہ دیجئے
إِنَّ
بیشک
صَلَاتِى
میری نماز
وَنُسُكِى
اور میری قربانی
وَمَحْيَاىَ
اور میری زندگی (میرا جینا)
وَمَمَاتِى
اور میری موت ( میرا مرنا)
لِلَّهِ
اللہ ہی کے لئے ہے
رَبِّ
جو رب ہے
ٱلْعَٰلَمِينَ
تمام جہانوں کا

فرما دیجئے کہ بیشک میری نماز اور میرا حج اور قربانی (سمیت سب بندگی) اور میری زندگی اور میری موت اﷲ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے،

تفسير

لَا شَرِيْكَ لَهٗۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَاۡ اَوَّلُ الْمُسْلِمِيْنَ

لَا
نہیں
شَرِيكَ
کوئی شریک
لَهُۥۖ
جس کا
وَبِذَٰلِكَ
اور اس کا
أُمِرْتُ
میں حکم دیا گیا ہوں
وَأَنَا۠
اور میں
أَوَّلُ
سب سے پہلا ہوں
ٱلْمُسْلِمِينَ
جو فرماں بردار ہوتے ہیں / سب سے پہلا مسلمان ہوں

اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں (جمیع مخلوقات میں) سب سے پہلا مسلمان ہوں،

تفسير

قُلْ اَغَيْرَ اللّٰهِ اَبْغِىْ رَبًّا وَّهُوَ رَبُّ كُلِّ شَىْءٍ ۗ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَـفْسٍ اِلَّا عَلَيْهَاۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْـتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُوْنَ

قُلْ
کہہ دیجئے
أَغَيْرَ
کیا سوا
ٱللَّهِ
اللہ کے
أَبْغِى
میں تلاش کروں
رَبًّا
کوئی رب
وَهُوَ
حالانکہ وہ
رَبُّ
رب ہے
كُلِّ
ہر
شَىْءٍۚ
چیز کا
وَلَا
اور نہیں
تَكْسِبُ
کماتا
كُلُّ
ہر
نَفْسٍ
نفس
إِلَّا
مگر
عَلَيْهَاۚ
اسی کے ذمہ ہے
وَلَا
اور نہیں
تَزِرُ
بوجھ اٹھائے گا
وَازِرَةٌ
کوئی بوجھ اٹھانے والا
وِزْرَ
بوجھ
أُخْرَىٰۚ
دوسرے کا
ثُمَّ
پھر
إِلَىٰ
طرف
رَبِّكُم
اپنے رب کے
مَّرْجِعُكُمْ
لوٹا ہے تمہارا
فَيُنَبِّئُكُم
پھر وہ بتائے گا تم کو
بِمَا
ساتھ اس کے
كُنتُمْ
جو تھے تم
فِيهِ
اس میں
تَخْتَلِفُونَ
تم اختلاف کرتے

فرما دیجئے: کیا میں اﷲ کے سوا کوئی دوسرا رب تلاش کروں حالانکہ وہی ہر شے کا پروردگار ہے، اور ہر شخص جو بھی (گناہ) کرتا ہے (اس کا وبال) اسی پر ہوتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں ان (باتوں کی حقیقت) سے آگاہ فرما دے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے،

تفسير

وَهُوَ الَّذِىْ جَعَلَـكُمْ خَلٰۤٮِٕفَ الْاَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِىْ مَاۤ اٰتٰٮكُمْۗ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيْعُ الْعِقَابِۖ وَاِنَّهٗ لَـغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

وَهُوَ
اور وہ اللہ
ٱلَّذِى
وہ ذات ہے
جَعَلَكُمْ
جس نے بنایا تم کو
خَلَٰٓئِفَ
جانشین
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
وَرَفَعَ
اور بلند کئے
بَعْضَكُمْ
تم میں سے بعض کے
فَوْقَ
اوپر
بَعْضٍ
بعض کے
دَرَجَٰتٍ
درجات
لِّيَبْلُوَكُمْ
تاکہ وہ آزمائے تم کو
فِى
میں
مَآ
اس میں جو
ءَاتَىٰكُمْۗ
اس نے دیا تم کو
إِنَّ
بیشک
رَبَّكَ
رب تیرا
سَرِيعُ
جلد
ٱلْعِقَابِ
سزا دینے والا ہے
وَإِنَّهُۥ
اور بیشک وہ
لَغَفُورٌ
البتہ بخشنے والا
رَّحِيمٌۢ
رحم فرمانے والا ہے

اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں نائب بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں بلند کیا تاکہ وہ ان (چیزوں) میں تمہیں آزمائے جو اس نے تمہیں (امانتاً) عطا کر رکھی ہیں۔ بیشک آپ کا رب (عذاب کے حق داروں کو) جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ (مغفرت کے امیدواروں کو) بڑا بخشنے والا اور بے حد رحم فرمانے والا ہے،

تفسير