وَالذّٰرِيٰتِ ذَرْوًا ۙ
اُڑا کر بکھیر دینے والی ہواؤں کی قَسم،
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًا ۙ
اور (پانی کا) بارِ گراں اٹھانے والی بدلیوں کی قَسم،
فَالْجٰرِيٰتِ يُسْرًا ۙ
اور خراماں خراماں چلنے والی کشتیوں کی قَسم،
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا ۙ
اور کام تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قَسم،
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ ۙ
بیشک (آخرت کا) جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے بالکل سچا ہے،
وَّاِنَّ الدِّيْنَ لَوٰ قِعٌ ۗ
اور بیشک (اعمال کی) جزا و سزا ضرور واقع ہو کر رہے گی،
وَالسَّمَاۤءِ ذَاتِ الْحُـبُكِ ۙ
اور (ستاروں اور سیّاروں کی) کہکشاؤں اور گزرگاہوں والے آسمان کی قَسم،
اِنَّـكُمْ لَفِىْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ ۙ
بیشک تم مختلف بے جوڑ باتوں میں (پڑے) ہو،
يُّـؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَ ۗ
اِس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے) وہی پھرتا ہے جِسے (علمِ ازلی سے) پھیر دیا گیا،
قُتِلَ الْخَـرّٰصُوْنَۙ
ظنّ و تخمین سے جھوٹ بولنے والے ہلاک ہو گئے،
القرآن الكريم: | الذاريات |
---|---|
آية سجدہ (سجدة): | - |
سورۃ کا نام (latin): | Az-Zariyat |
سورہ نمبر: | ۵۱ |
کل آیات: | ۶۰ |
کل کلمات: | ۳۶۰ |
کل حروف: | ۱۲۳۹ |
کل رکوعات: | ۳ |
مقام نزول: | مکہ مکرمہ |
ترتیب نزولی: | ۶۷ |
آیت سے شروع: | ۴۶۷۵ |