وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا ۙ
ان (فرشتوں) کی قَسم جو (کافروں کی جان ان کے جسموں کے ایک ایک انگ میں سے) نہایت سختی سے کھینچ لاتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر گھس کر کیمیائی جوڑوں کو سختی سے توڑ پھوڑ دیتی ہیں)،
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۙ
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (مومنوں کی جان کے) بند نہایت نرمی سے کھول دیتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر سے کیمیائی جوڑوں کو نہایت نرمی اور آرام سے توڑ دیتی ہیں)،
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا ۙ
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (زمین و آسمان کے درمیان) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو آسمانی خلا و فضا میں بلا روک ٹوک چلتی پھرتی ہیں)،
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا ۙ
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو لپک کر (دوسروں سے) آگے بڑھ جاتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو رفتار، طاقت اور جاذبیت کے لحاظ سے دوسری لہروں پر سبقت لے جاتی ہیں)،
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا ۘ
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو مختلف اُمور کی تدبیر کرتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو باہمی تعامل سے کائناتی نظام کی بقا کے لئے توازن و تدبیر قائم رکھتی ہیں)،
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ
(جب انہیں اس نظامِ کائنات کے درہم برہم کردینے کا حکم ہوگا تو) اس دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائے گی،
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۗ
پیچھے آنے والا ایک اور زلزلہ اس کے پیچھے آئے گا،
قُلُوْبٌ يَّوْمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ
اس دن (لوگوں کے) دل خوف و اضطراب سے دھڑکتے ہوں گے،
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۘ
ان کی آنکھیں (خوف و ہیبت سے) جھکی ہوں گی،
يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِى الْحَـافِرَةِ ۗ
(کفّار) کہتے ہیں: کیا ہم پہلی زندگی کی طرف پلٹائے جائیں گے،
القرآن الكريم: | النازعات |
---|---|
آية سجدہ (سجدة): | - |
سورۃ کا نام (latin): | An-Nazi'at |
سورہ نمبر: | ۷۹ |
کل آیات: | ۴۶ |
کل کلمات: | ۱۹۷ |
کل حروف: | ۷۵۳ |
کل رکوعات: | ۲ |
مقام نزول: | مکہ مکرمہ |
ترتیب نزولی: | ۸۱ |
آیت سے شروع: | ۵۷۱۲ |