Skip to main content
bismillah

عَمَّ يَتَسَاۤءَلُوْنَۚ

عَمَّ
کس چیز کے بارے میں
يَتَسَآءَلُونَ
وہ ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہیں

یہ لوگ آپس میں کس (چیز) سے متعلق سوال کرتے ہیں،

تفسير

عَنِ النَّبَاِ الْعَظِيْمِۙ

عَنِ
بارے میں
ٱلنَّبَإِ
اس خبر کے
ٱلْعَظِيمِ
جو بڑی ہے

(کیا) اس عظیم خبر سے متعلق (پوچھ گچھ کر رہے ہیں)،

تفسير

الَّذِىْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَۗ

ٱلَّذِى
وہ جو
هُمْ
وہ
فِيهِ
اس میں
مُخْتَلِفُونَ
اختلاف کر رہے ہیں

جس کے بارے میں وہ اختلاف کرتے ہیں،

تفسير

كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَۙ

كَلَّا
ہرگز نہیں
سَيَعْلَمُونَ
عنقریب وہ جان لیں گے

ہرگز (وہ خبر لائقِ انکار) نہیں! وہ عنقریب (اس حقیقت کو) جان جائیں گے،

تفسير

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ

ثُمَّ
پھر
كَلَّا
ہرگز نہیں
سَيَعْلَمُونَ
عنقریب وہ جان لیں گے

(ہم) پھر (کہتے ہیں: اختلاف و انکار) ہرگز (درست) نہیں! وہ عنقریب جان جائیں گے،

تفسير

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا ۙ

أَلَمْ
کیا نہیں
نَجْعَلِ
ہم نے بنایا
ٱلْأَرْضَ
زمین کو
مِهَٰدًا
فرش

کیا ہم نے زمین کو (زندگی کے) قیام اور کسب و عمل کی جگہ نہیں بنایا،

تفسير

وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا ۖ

وَٱلْجِبَالَ
اور پہاڑوں کو
أَوْتَادًا
میخیں

اور (کیا) پہاڑوں کو (اس میں) ابھار کر کھڑا (نہیں) کیا،

تفسير

وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا ۙ

وَخَلَقْنَٰكُمْ
اور پیدا کیا ہم نے تم کو
أَزْوَٰجًا
جوڑوں کی شکل میں

اور (غور کرو) ہم نے تمہیں (فروغِ نسل کے لئے) جوڑا جوڑا پیدا فرمایا (ہے)،

تفسير

وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۙ

وَجَعَلْنَا
اور بنایا ہم نے
نَوْمَكُمْ
تمہاری نیند کو
سُبَاتًا
آرام کا ذریعہ

اور ہم نے تمہاری نیند کو (جسمانی) راحت (کا سبب) بنایا (ہے)،

تفسير

وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا ۙ

وَجَعَلْنَا
اور بنایا ہم نے
ٱلَّيْلَ
رات کو
لِبَاسًا
لباس/ پردہ پوش

اور ہم نے رات کو (اس کی تاریکی کے باعث) پردہ پوش بنایا (ہے)،

تفسير
کے بارے میں معلومات :
النباء
القرآن الكريم:النبإ
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):An-Naba'
سورہ نمبر:78
کل آیات:40
کل کلمات:173
کل حروف:970
کل رکوعات:2
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:80
آیت سے شروع:5672