وَالشَّمْسِ وَضُحٰٮهَا ۖ
سورج کی قَسم اور اس کی روشنی کی قَسم،
وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا ۖ
اور چاند کی قَسم جب وہ سورج کی پیروی کرے (یعنی اس کی روشنی سے چمکے)،
وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۖ
اور دن کی قَسم جب وہ سورج کو ظاہر کرے (یعنی اسے روشن دکھائے)،
وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰٮهَا ۖ
اور رات کی قَسم جب وہ سورج کو (زمین کی ایک سمت سے) ڈھانپ لے،
وَالسَّمَاۤءِ وَمَا بَنٰٮهَا ۖ
اور آسمان کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جس نے اسے (اذنِ الٰہی سے ایک وسیع کائنات کی شکل میں) تعمیر کیا،
وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۖ
اور زمین کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جو اسے (امرِ الٰہی سے سورج سے کھینچ دور) لے گئی،
وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۖ
اور انسانی جان کی قَسم اور اسے ہمہ پہلو توازن و درستگی دینے والے کی قَسم،
فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰٮهَا ۖ
پھر اس نے اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری (کی تمیز) سمجھا دی،
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰٮهَا ۖ
بیشک وہ شخص فلاح پا گیا جس نے اس (نفس) کو (رذائل سے) پاک کر لیا (اور اس میں نیکی کی نشو و نما کی)،
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰٮهَا ۗ
اور بیشک وہ شخص نامراد ہوگیا جس نے اسے (گناہوں میں) ملوث کر لیا (اور نیکی کو دبا دیا)،
| القرآن الكريم: | الشمس |
|---|---|
| آية سجدہ (سجدة): | - |
| سورۃ کا نام (latin): | Asy-Syams |
| سورہ نمبر: | 91 |
| کل آیات: | 15 |
| کل کلمات: | 54 |
| کل حروف: | 247 |
| کل رکوعات: | 1 |
| مقام نزول: | مکہ مکرمہ |
| ترتیب نزولی: | 26 |
| آیت سے شروع: | 6043 |