وَّ مَاۤءٍ مَّسْكُوْبٍۙ
اور بہتے چھلکتے پانیوں میں،
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍۙ
اور بکثرت پھلوں اور میووں میں (لطف اندوز ہوں گے)،
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍۙ
جو نہ (کبھی) ختم ہوں گے اور نہ اُن (کے کھانے) کی ممانعت ہوگی،
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍۗ
اور (وہ) اونچے (پرشکوہ) فرشوں پر (قیام پذیر) ہوں گے،
اِنَّاۤ اَنْشَأْنٰهُنَّ اِنْشَاۤءًۙ
بیشک ہم نے اِن (حوروں) کو (حسن و لطافت کی آئینہ دار) خاص خِلقت پر پیدا فرمایا ہے،
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ
پھر ہم نے اِن کو کنواریاں بنایا ہے،
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ
جو خوب محبت کرنے والی ہم عمر (ازواج) ہیں،
لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِۗ
یہ (حوریں اور دیگر نعمتیں) دائیں جانب والوں کے لئے ہیں،
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ
(ان میں) بڑی جماعت اگلے لوگوں میں سے ہوگی،
وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَۗ
اور (ان میں) پچھلے لوگوں میں سے (بھی) بڑی ہی جماعت ہوگی،