اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ ظِلٰلٍ وَّعُيُوْنٍۙ
بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے،
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُوْنَۗ
اور پھل اور میوے جس کی بھی وہ خواہش کریں گے (ان کے لئے موجود ہوں گے)،
كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْۤئًا ۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
(ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے،
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِيْنَ
بے شک ہم اِسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں،
وَيْلٌ يَّوْمَٮِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،
كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِيْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ
(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،
وَيْلٌ يَّوْمَٮِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا يَرْكَعُوْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اﷲ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے،
وَيْلٌ يَّوْمَٮِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،
فَبِاَىِّ حَدِيْثٍۢ بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ
پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟،