اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ۙ
جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گی،
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا ۙ
اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گی،
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا ۚ
اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے،
يَوْمَٮِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا ۙ
اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی،
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَا ۗ
اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگا،
يَوْمَٮِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ۙ لِّيُرَوْا اَعْمَالَهُمْۗ
اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،
فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ ۗ
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا،
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا،
| القرآن الكريم: | الزلزلة |
|---|---|
| آية سجدہ (سجدة): | - |
| سورۃ کا نام (latin): | Az-Zalzalah |
| سورہ نمبر: | 99 |
| کل آیات: | 8 |
| کل کلمات: | 35 |
| کل حروف: | 194 |
| کل رکوعات: | 1 |
| مقام نزول: | مدینہ منورہ |
| ترتیب نزولی: | 93 |
| آیت سے شروع: | 6138 |