Skip to main content

يُّبَصَّرُوْنَهُمْۗ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِىْ مِنْ عَذَابِ يَوْمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيْهِۙ

يُبَصَّرُونَهُمْۚ
وہ دکھائے جائیں گے ان کو
يَوَدُّ
چاہے گا
ٱلْمُجْرِمُ
مجرم
لَوْ
کاش
يَفْتَدِى
فدیے میں دے دے
مِنْ
سے
عَذَابِ
عذاب
يَوْمِئِذٍۭ
اس دن کے
بِبَنِيهِ
اپنے بیٹے کو

(حالانکہ) وہ (ایک دوسرے کو) دکھائے جا رہے ہوں گے، مجرم آرزو کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب (سے رہائی) کے بدلہ میں اپنے بیٹے دے دے،

تفسير

وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيْهِۙ

وَصَٰحِبَتِهِۦ
اور اپنی بیوی کو
وَأَخِيهِ
اور اپنے بھائی کو

اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی (دے ڈالے)،

تفسير

وَفَصِيْلَتِهِ الَّتِىْ تُــْٔوِيْهِۙ

وَفَصِيلَتِهِ
اور اپنے کنبے کو
ٱلَّتِى
وہ جو
تُـْٔوِيهِ
پناہ دیتا تھا اس کو

اور اپنا (تمام) خاندان جو اُسے پناہ دیتا تھا،

تفسير

وَمَنْ فِى الْاَرْضِ جَمِيْعًا ۙ ثُمَّ يُنْجِيْهِۙ

وَمَن
اور اس کو جو
فِى
میں ہے
ٱلْأَرْضِ
زمین
جَمِيعًا
سب کے سب کو
ثُمَّ
پھر
يُنجِيهِ
وہ بچا لے اس کو

اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں، سب کے سب (اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے)، پھر یہ (فدیہ) اُسے (اللہ کے عذاب سے) بچا لے،

تفسير

كَلَّا  ۗ اِنَّهَا لَظٰىۙ

كَلَّآۖ
ہرگز نہیں
إِنَّهَا لَظَىٰ
بیشک وہ

ایسا ہرگز نہ ہوگا، بے شک وہ شعلہ زن آگ ہے،

تفسير

نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى ۚ

نَزَّاعَةً
کھینچنے والی ہے
لِّلشَّوَىٰ
منہ کی کھال کو

سر اور تمام اَعضائے بدن کی کھال اتار دینے والی ہے،

تفسير

تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰىۙ

تَدْعُوا۟
پکارے گی
مَنْ
جس نے
أَدْبَرَ
پیٹھ پھیری
وَتَوَلَّىٰ
اور منہ موڑا

وہ اُسے بلا رہی ہے جس نے (حق سے) پیٹھ پھیری اور رُوگردانی کی،

تفسير

وَجَمَعَ فَاَوْعٰى

وَجَمَعَ
اور جمع کیا
فَأَوْعَىٰٓ
پھر سمیٹ کر رکھا

اور (اس نے) مال جمع کیا پھر (اسے تقسیم سے) روکے رکھا،

تفسير

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا ۙ

إِنَّ
بیشک
ٱلْإِنسَٰنَ
انسان
خُلِقَ
پیدا کیا گیا
هَلُوعًا
بےصبرا۔ تھڑ دلا

بے شک انسان بے صبر اور لالچی پیدا ہوا ہے،

تفسير

اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا ۙ

إِذَا
جب
مَسَّهُ
پہنچتی ہے اس کو
ٱلشَّرُّ
تکلیف
جَزُوعًا
گھبرا اٹھتا ہے

جب اسے مصیبت (یا مالی نقصان) پہنچے تو گھبرا جاتا ہے،

تفسير