فَجَعَلْنٰهُ فِىْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍۙ
پھر اس کو محفوظ جگہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا،
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ
(وقت کے) ایک معیّن اندازے تک،
فَقَدَرْنَا ۖ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ
پھر ہم نے (نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے) وقت کے اندازے مقرر کئے، پس (ہم) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں،
وَيْلٌ يَّوْمَٮِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا ۙ
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا،
اَحْيَاۤءً وَّاَمْوَاتًا ۙ
(جو سمیٹتی ہے) زندوں کو (بھی) اور مُردوں کو (بھی)،
وَّجَعَلْنَا فِيْهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَيْنٰكُمْ مَّاۤءً فُرَاتًا ۗ
ہم نے اس پر بلند و مضبوط پہاڑ رکھ دئیے اور ہم نے تمہیں (شیریں چشموں کے ذریعے) میٹھا پانی پلایا،
وَيْلٌ يَّوْمَٮِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی بربادی ہوگی،
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ
(اب) تم اس (عذاب) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىْ ثَلٰثِ شُعَبٍ
تم (دوزخ کے دھویں پر مبنی) اس سائے کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں،