وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًاۚ
اور ہم نے دن کو (کسبِ) معاش (کا وقت) بنایا (ہے)،
وَّبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۙ
اور (اب خلائی کائنات میں بھی غور کرو) ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط (طبقات) بنائے،
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۖ
اور ہم نے (سورج کو) روشنی اور حرارت کا (زبردست) منبع بنایا،
وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَاۤءً ثَجَّاجًا ۙ
اور ہم نے بھرے بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا،
لِّـنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ
تاکہ ہم اس (بارش) کے ذریعے (زمین سے) اناج اور سبزہ نکالیں،
وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا ۗ
اور گھنے گھنے باغات (اگائیں)،
اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا ۙ
(ہماری قدرت کی ان نشانیوں کو دیکھ کر جان لو کہ) بیشک فیصلہ کا دن (قیامت بھی) ایک مقررہ وقت ہے،
يَّوْمَ يُنْفَخُ فِى الصُّوْرِ فَتَأْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۙ
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم گروہ در گروہ (اﷲ کے حضور) چلے آؤ گے،
وَّفُتِحَتِ السَّمَاۤءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا ۙ
اور آسمان (کے طبقات) پھاڑ دیئے جائیں گے تو (پھٹنے کے باعث گویا) وہ دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے،
وَّ سُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ۗ
اور پہاڑ (غبار بنا کر فضا میں) اڑا دیئے جائیں گے، سو وہ سراب (کی طرح کالعدم) ہو جائیں گے،