Skip to main content

ذَرْنِىْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيْدًا ۙ

ذَرْنِى
چھوڑ دو مجھ کو
وَمَنْ
اور جس کو
خَلَقْتُ
میں نے پیدا کیا
وَحِيدًا
اکیلے

آپ مجھے اور اس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا (اِنتقام لینے کے لئے) چھوڑ دیں،

تفسير

وَّجَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا ۙ

وَجَعَلْتُ
اور میں نے بنایا
لَهُۥ
اس کے لیے
مَالًا
مال
مَّمْدُودًا
بہت

اور میں نے اسے بہت وسیع مال مہیا کیا تھا،

تفسير

وَّبَنِيْنَ شُهُوْدًا ۙ

وَبَنِينَ
اور بیٹے
شُهُودًا
حاضر رہنے والے

اور (اس کے سامنے) حاضر رہنے والے بیٹے (دئیے) تھے،

تفسير

وَّمَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِيْدًا ۙ

وَمَهَّدتُّ
اور میں نے بچھایا
لَهُۥ
اس کے لیے
تَمْهِيدًا
بچھونا

اور میں نے اسے (سامانِ عیش و عشرت میں) خوب وُسعت دی تھی،

تفسير

ثُمَّ يَطْمَعُ اَنْ اَزِيْدَ ۙ

ثُمَّ
پھر
يَطْمَعُ
وہ طمع رکھتا ہے۔ امید رکھتا ہے
أَنْ
کہ
أَزِيدَ
(اور) زیادہ دوں

پھر (بھی) وہ حرص رکھتا ہے کہ میں اور زیادہ کروں،

تفسير

كَلَّا ۗ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيْدًا ۗ

كَلَّآۖ
ہرگز نہیں
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
كَانَ
ہے
لِءَايَٰتِنَا
ہماری آیات کے لیے
عَنِيدًا
عناد رکھنے والا

ہرگز (ایسا) نہ ہوگا، بے شک وہ ہماری آیتوں کا دشمن رہا ہے،

تفسير

سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًا ۗ

سَأُرْهِقُهُۥ
عنقریب میں چڑھاؤں گا اس کو
صَعُودًا
کٹھن چڑھائی

عنقریب میں اسے سخت مشقت (کے عذاب) کی تکلیف دوں گا،

تفسير

اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ

إِنَّهُۥ
بیشک اس نے
فَكَّرَ
سوچا
وَقَدَّرَ
اور اندازہ

بے شک اس نے سوچ بچار کی اور (دِل میں) ایک تجویز مقرر کر لی،

تفسير

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَۙ

فَقُتِلَ
پس مارا جائے
كَيْفَ
کس طرح
قَدَّرَ
اس نے اندازہ کیا

بس اس پر (اللہ کی) مار (یعنی لعنت) ہو، اس نے کیسی تجویز کی،

تفسير

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَۙ

ثُمَّ
پھر
قُتِلَ
مارا جائے
كَيْفَ
کس طرح
قَدَّرَ
اس نے اندازہ کیا

اس پر پھر (اللہ کی) مار (یعنی لعنت) ہو، اس نے کیسی تجویز کی،

تفسير