Skip to main content

اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ۗ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيْرُ ۗ

إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کئے
ٱلصَّٰلِحَٰتِ
اچھے
لَهُمْ
ان کے لئے
جَنَّٰتٌ
باغ ہیں
تَجْرِى
بہتی ہیں
مِن
سے
تَحْتِهَا
ان کے نیچے (سے)
ٱلْأَنْهَٰرُۚ
نہریں
ذَٰلِكَ
یہ
ٱلْفَوْزُ
کامیابی ہے
ٱلْكَبِيرُ
بڑی

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے،

تفسير

اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌ ۗ

إِنَّ
بیشک
بَطْشَ
پکڑ
رَبِّكَ
تیرے رب کی
لَشَدِيدٌ
البتہ بہت شدید ہے

بیشک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے،

تفسير

اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيْدُ ۚ

إِنَّهُۥ
بیشک وہ
هُوَ
وہی
يُبْدِئُ
پیدا کرتا ہے
وَيُعِيدُ
اور لوٹاتا ہے

بیشک وہی پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا،

تفسير

وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ

وَهُوَ
اور وہ
ٱلْغَفُورُ
بخشش فرمانے والا
ٱلْوَدُودُ
محبت کرنے والا ہے

اور وہ بڑا بخشنے والا بہت محبت فرمانے والا ہے،

تفسير

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُ ۙ

ذُو
والا ہے
ٱلْعَرْشِ
عرش (والا ہے)
ٱلْمَجِيدُ
صاحب فضل و کرم ہے/ بزرگ و برتر ہے

مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے،

تفسير

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُ ۗ

فَعَّالٌ
کہ ڈالنے والا ہے/ کر گزرنے والا ہے
لِّمَا
واسطے اس کے جو
يُرِيدُ
وہ چاہتا ہے

وہ جو بھی ارادہ فرماتا ہے (اسے) خوب کر دینے والا ہے،

تفسير

هَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ الْجُـنُوْدِۙ

هَلْ
کیا
أَتَىٰكَ
آئی تیرے پاس
حَدِيثُ
خبر
ٱلْجُنُودِ
لشکروں کی

کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ہے،

تفسير

فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَۗ

فِرْعَوْنَ
فرعون
وَثَمُودَ
اور ثمود کی

فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کے،

تفسير

بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِىْ تَكْذِيْبٍۙ

بَلِ
بلکہ
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
فِى
میں
تَكْذِيبٍ
جھٹلانے میں ہیں

بلکہ ایسے کافر (ہمیشہ حق کو) جھٹلانے میں (ہی کوشاں رہتے) ہیں،

تفسير

وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَاۤٮِٕهِمْ مُّحِيْطٌ ۚ

وَٱللَّهُ
اور اللہ
مِن
سے
وَرَآئِهِم
ان کے آگے/ پیچھے سے
مُّحِيطٌۢ
گھیرے ہوئے ہے

اور اللہ اُن کے گرد و پیش سے (انہیں) گھیرے ہوئے ہے،

تفسير