فَلَوْ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ
سو کاش ہمیں ایک بار (دنیا میں) پلٹنا (نصیب) ہو جاتا تو ہم مومن ہوجاتے،
اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۗ وَّمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ
بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے،
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ِلْمُرْسَلِيْنَ ۚ
نوح (علیہ السلام) کی قوم نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا،
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،
اِنِّىْ لَـكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،
فَاتَّقُوْا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،
وَمَاۤ اَسْـــَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۚ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف سب جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ ۗ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرادری کرو،