اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۙ
جب واقع ہونے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی،
لَيْسَ لِـوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ۘ
اُس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے،
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ
(وہ قیامت کسی کو) نیچا کر دینے والی (کسی کو) اونچا کر دینے والی (ہے)،
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا ۙ
جب زمین کپکپا کر شدید لرزنے لگے گی،
وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۙ
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے،
فَكَانَتْ هَبَاۤءً مُّنْۢبَـثًّا ۙ
پھر وہ غبار بن کر منتشر ہو جائیں گے،
وَّكُنْـتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰـثَـةً ۗ
اور تم لوگ تین قِسموں میں بٹ جاؤ گے،
فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ۗ
سو (ایک) دائیں جانب والے، دائیں جانب والوں کا کیا کہنا،
وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔـمَةِۗ
اور (دوسرے) بائیں جانب والے، کیا (ہی برے حال میں ہوں گے) بائیں جانب والے،
وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ ۙ
اور (تیسرے) سبقت لے جانے والے (یہ) پیش قدمی کرنے والے ہیں،
| القرآن الكريم: | الواقعة |
|---|---|
| آية سجدہ (سجدة): | - |
| سورۃ کا نام (latin): | Al-Waqi'ah |
| سورہ نمبر: | 56 |
| کل آیات: | 96 |
| کل کلمات: | 378 |
| کل حروف: | 1703 |
| کل رکوعات: | 3 |
| مقام نزول: | مکہ مکرمہ |
| ترتیب نزولی: | 46 |
| آیت سے شروع: | 4979 |