Skip to main content
bismillah
الٓمٓ
ا، ل، م

ا ل م

تفسير
تَنزِيلُ
نازل کرنا ہے
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب کا
لَا
نہیں
رَيْبَ
کوئی شک
فِيهِ
اس میں
مِن
طرف سے
رَّبِّ
رب کی
ٱلْعَٰلَمِينَ
العالمین (رب العالمین کی طرف سے)

اِس کتاب کی تنزیل بلا شبہ رب العالمین کی طرف سے ہے

تفسير
أَمْ
کیا
يَقُولُونَ
وہ کہتے ہیں
ٱفْتَرَىٰهُۚ
اس نے گھڑ لیا اس کو
بَلْ
بلکہ
هُوَ
وہ
ٱلْحَقُّ
حق ہے
مِن
سے
رَّبِّكَ
تیرے رب کی طرف
لِتُنذِرَ
تاکہ تو خبردار کرے۔ متنبہ کرے
قَوْمًا
ایسی قوم کو
مَّآ
نہیں
أَتَىٰهُم
آیا ان کے پاس
مِّن
کوئی
نَّذِيرٍ مِّن
ڈرانے والا
قَبْلِكَ
تجھ سے پہلے
لَعَلَّهُمْ
شاید کہ وہ
يَهْتَدُونَ
ہدایت پاجائیں

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اِسے خود گھڑ لیا ہے؟ نہیں، بلکہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا، شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں

تفسير
ٱللَّهُ
اللہ
ٱلَّذِى
وہ ذات ہے
خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو
بَيْنَهُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
فِى
میں
سِتَّةِ
چھ
أَيَّامٍ
دنوں
ثُمَّ
پھر
ٱسْتَوَىٰ
وہ مستوی ہوا
عَلَى
پر
ٱلْعَرْشِۖ
عرش
مَا
نہیں
لَكُم
تمہارے لیے
مِّن
اس کے
دُونِهِۦ
سوا
مِن
کوئی
وَلِىٍّ
دوست۔ مددگار
وَلَا
اور نہ
شَفِيعٍۚ
کوئی سفارشی
أَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَتَذَكَّرُونَ
تم نصیحت پکڑتے

وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور اُن ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا، اُس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی و مدد گار ہے اور نہ کوئی اُس کے آگے سفارش کرنے والا، پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟

تفسير
يُدَبِّرُ
وہ تدبیر کرتا ہے
ٱلْأَمْرَ
معاملات کی
مِنَ
سے
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
إِلَى
تک
ٱلْأَرْضِ
زمین
ثُمَّ
پھر
يَعْرُجُ
وہ چڑھتا ہے (امر)
إِلَيْهِ
اس کی طرف
فِى
میں
يَوْمٍ
ایسے دن
كَانَ
ہے
مِقْدَارُهُۥٓ
اس کی مقدار
أَلْفَ
ہزار
سَنَةٍ
سال (کے برابر)
مِّمَّا
اس میں سے
تَعُدُّونَ
جو تم شمار کرتے ہو

وہ آسمان سے زمین تک دُنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کی روداد اُوپر اُس کے حضور جاتی ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے

تفسير
ذَٰلِكَ
یہ ہے
عَٰلِمُ
جاننے والا
ٱلْغَيْبِ
غیب کا
وَٱلشَّهَٰدَةِ
اور حاضر کا
ٱلْعَزِيزُ
غالب،
ٱلرَّحِيمُ
رحم فرمانے والا

وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا، زبردست، اور رحیم

تفسير
ٱلَّذِىٓ
جس نے
أَحْسَنَ
اچھا بنایا
كُلَّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کو
خَلَقَهُۥۖ
پیدا کیا اس کو
وَبَدَأَ
اور ابتدا کی
خَلْقَ
تخلیق کی
ٱلْإِنسَٰنِ
انسان کی
مِن
سے
طِينٍ
مٹی

جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی اُ س نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی

تفسير
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
اس نے بنائی
نَسْلَهُۥ
اس کی نسل
مِن
سے
سُلَٰلَةٍ مِّن
خلاصے
مَّآءٍ
پانی کے
مَّهِينٍ
ذلیل۔ حقیر

پھر اُس کی نسل ایک ایسے ست سے چلائی جو حقیر پانی کی طرح کا ہے

تفسير
ثُمَّ
پھر
سَوَّىٰهُ
درست کیا اس کو
وَنَفَخَ
اور پھونک دی
فِيهِ مِن
اس میں
رُّوحِهِۦۖ
اپنی روح
وَجَعَلَ
اور بنائے
لَكُمُ
تمہارے لیے
ٱلسَّمْعَ
کان
وَٱلْأَبْصَٰرَ
اور آنکھیں
وَٱلْأَفْـِٔدَةَۚ
اور دل
قَلِيلًا
کتنا کم ہے
مَّا
جو
تَشْكُرُونَ
تم شکر ادا کرتے ہو

پھر اس کو نِک سُک سے درست کیا اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی، اور تم کو کان دیے، آنکھیں دیں اور دِل دیے تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو

تفسير
وَقَالُوٓا۟
اور انہوں نے کہا
أَءِذَا
کیا جب
ضَلَلْنَا
ہم گم ہوجائیں گے
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین
أَءِنَّا
کیا بیشک ہم
لَفِى
البتہ میں ہوں گے
خَلْقٍ
پیدائش
جَدِيدٍۭۚ
نئی
بَلْ
بلکہ
هُم
وہ
بِلِقَآءِ
ملاقات کے
رَبِّهِمْ
اپنے رب کی
كَٰفِرُونَ
انکاری ہیں

اور یہ لوگ کہتے ہیں; "جب ہم مٹی میں رَل مِل چکے ہوں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟" اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں

تفسير
کے بارے میں معلومات :
السجدہ
القرآن الكريم:السجدة
آية سجدہ (سجدة):15
سورۃ کا نام (latin):As-Sajdah
سورہ نمبر:32
کل آیات:30
کل کلمات:380
کل حروف:1580
کل رکوعات:3
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:75
آیت سے شروع:3503