Skip to main content
bismillah
ٱلرَّحْمَٰنُ
الرحمان

(وہ) رحمان ہی ہے،

تفسير
عَلَّمَ
اس نے تعلیم دی
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن کی

جس نے (خود رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو) قرآن سکھایا٭، ٭ کفّار و مشرکینِ مکہ کے اِس الزام کے جواب میں یہ آیت اتری کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (معاذ اللہ) کوئی شخص خفیہ قرآن سکھاتا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاحظہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، القشیری، البحر المحیط، الجمل، فتح القدیر، المظہری، اللباب، الصاوی، السراج المنیر، مراغی، اضواء البیان اور مجمع البیان وغیرھم۔

تفسير
خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
ٱلْإِنسَٰنَ
انسان کو

اُسی نے (اِس کامل) انسان کو پیدا فرمایا،

تفسير
عَلَّمَهُ
سکھایا اس کو
ٱلْبَيَانَ
بولنا

اسی نے اِسے (یعنی نبیِ برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ کا) بیان سکھایا٭، ٭ مفسرین کرام نے بیان کا معنی علمِ مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ بھی بیان کیا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاخطہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، جمل، المظہری، اللباب، زاد المسیر، صاوی، السراج المنیر اور مجمع البیان۔

تفسير
ٱلشَّمْسُ
سورج
وَٱلْقَمَرُ
اور چاند
بِحُسْبَانٍ
حساب کے ساتھ ہیں

سورج اور چاند (اسی کے) مقررّہ حساب سے چل رہے ہیں،

تفسير
وَٱلنَّجْمُ
اور تارے
وَٱلشَّجَرُ
اور درخت
يَسْجُدَانِ
سجدہ کر رہے ہیں

اور زمین پر پھیلنے والی بوٹیاں اور سب درخت (اسی کو) سجدہ کر رہے ہیں،

تفسير
وَٱلسَّمَآءَ
اور آسمان
رَفَعَهَا
اس نے بلند کیا اس کو
وَوَضَعَ
اور قائم کردی۔ رکھ دی
ٱلْمِيزَانَ
میزان

اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے،

تفسير
أَلَّا
کہ نہ
تَطْغَوْا۟
تم خلل ڈالو۔ زیادتی کرو
فِى
میں
ٱلْمِيزَانِ
میزان

تاکہ تم تولنے میں بے اعتدالی نہ کرو،

تفسير
وَأَقِيمُوا۟
اور قائم کرو۔ تولو
ٱلْوَزْنَ
وزن کو
بِٱلْقِسْطِ
انصاف کے ساتھ
وَلَا
اور نہ
تُخْسِرُوا۟
خسارہ کر کے دو ۔ نقصان دو
ٱلْمِيزَانَ
میزان میں۔ ترازو میں

اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول کو کم نہ کرو،

تفسير
وَٱلْأَرْضَ
اور زمین
وَضَعَهَا
اس نے رکھ دیا اس کو
لِلْأَنَامِ
مخلوقات کے لیے

زمین کو اسی نے مخلوق کے لئے بچھا دیا،

تفسير
کے بارے میں معلومات :
الرحمٰن
القرآن الكريم:الرحمن
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Ar-Rahman
سورہ نمبر:۵۵
کل آیات:۷۸
کل کلمات:۳۵۱
کل حروف:۱۶۳۶
کل رکوعات:۳
مقام نزول:مدینہ منورہ
ترتیب نزولی:۹۷
آیت سے شروع:۴۹۰۱