قَالُوْا يٰوَيْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيْنَ
کہنے لگے: ہائے ہماری شامت! بے شک ہم ہی سرکش و باغی تھے،
عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ يُّبْدِلَـنَا خَيْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ
امید ہے ہمارا رب ہمیں اس کے بدلہ میں اس سے بہتر دے گا، بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں،
كَذٰلِكَ الْعَذَابُۗ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ
عذاب اسی طرح ہوتا ہے، اور واقعی آخرت کا عذاب (اِس سے) کہیں بڑھ کر ہے، کاش! وہ لوگ جانتے ہوتے،
اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ
بے شک پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والے باغات ہیں،
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِيْنَ كَالْمُجْرِمِيْنَۗ
کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی طرح (محروم) کر دیں گے،
مَا لَـكُمْ ۗ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ ۚ
تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیا فیصلہ کرتے ہو،
اَمْ لَـكُمْ كِتٰبٌ فِيْهِ تَدْرُسُوْنَۙ
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم (یہ) پڑھتے ہو،
اِنَّ لَـكُمْ فِيْهِ لَمَا تَخَيَّرُوْنَۚ
کہ تمہارے لئے اس میں وہ کچھ ہے جو تم پسند کرتے ہو،
اَمْ لَـكُمْ اَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ ۙ اِنَّ لَـكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ
یا تمہارے لئے ہمارے ذِمّہ کچھ (ایسے) پختہ عہد و پیمان ہیں جو روزِ قیامت تک باقی رہیں (جن کے ذریعے ہم پابند ہوں) کہ تمہارے لئے وہی کچھ ہوگا جس کا تم (اپنے حق میں) فیصلہ کرو گے،
سَلْهُمْ اَيُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِيْمٌۚ
ان سے پوچھئے کہ ان میں سے کون اس (قسم کی بے ہودہ بات) کا ذِمّہ دار ہے،