وَاِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوْعًا ۙ
اور جب اسے بھلائی (یا مالی فراخی) حاصل ہو تو بخل کرتا ہے،
الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَاۤٮِٕمُوْنَۖ
جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھنے والے ہیں،
وَالَّذِيْنَ فِىْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌۖ
اور وہ (ایثار کیش) لوگ جن کے اَموال میں حصہ مقرر ہے،
لِّلسَّاۤٮِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِۖ
مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محتاج کا،
وَالَّذِيْنَ يُصَدِّقُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِۖ
اور وہ لوگ جو روزِ جزا کی تصدیق کرتے ہیں،
وَالَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ
اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں،
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُوْنٍ
بے شک ان کے رب کا عذاب ایسا نہیں جس سے بے خوف ہوا جائے،
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ
اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَـكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَۚ
سوائے اپنی منکوحہ بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے، سو (اِس میں) اُن پر کوئی ملامت نہیں،