وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَۙ
بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے،
الَّذِيْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُوْنَۖ
یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیں،
وَاِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّزَنُوْهُمْ يُخْسِرُوْنَۗ
اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں،
اَلَا يَظُنُّ اُولٰۤٮِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ
کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گے،
يَّوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَۗ
جس دن سب لوگ تمام جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے،
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِىْ سِجِّيْنٍۗ
یہ حق ہے کہ بدکرداروں کا نامۂ اعمال سجین (یعنی دیوان خانۂ جہنم) میں ہے،
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا سِجِّيْنٌۗ
اور آپ نے کیا جانا کہ سجین کیا ہے،
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۗ
(یہ قید خانۂ دوزخ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ہر جہنمی کا نام اور اس کے اعمال درج ہیں)،
وَيْلٌ يَّوْمَٮِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَۙ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہوگی،
القرآن الكريم: | المطففين |
---|---|
آية سجدہ (سجدة): | - |
سورۃ کا نام (latin): | Al-Mutaffifin |
سورہ نمبر: | ۸۳ |
کل آیات: | ۳۶ |
کل کلمات: | ۱۶۹ |
کل حروف: | ۷۳۰ |
کل رکوعات: | ۱ |
مقام نزول: | مکہ مکرمہ |
ترتیب نزولی: | ۸۶ |
آیت سے شروع: | ۵۸۴۸ |