Skip to main content
bismillah
وَيْلٌ
ہلاکت ہے
لِّلْمُطَفِّفِينَ
ڈنڈی مارنے والوں کے لئے

تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
إِذَا
جب
ٱكْتَالُوا۟ عَلَى
ناپ کرلیتے ہیں
ٱلنَّاسِ
لوگوں سے
يَسْتَوْفُونَ
وہ پورا پورا لیتے ہیں

جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں

تفسير
وَإِذَا
اور جب
كَالُوهُمْ
ناپ کر ان کو دیتے ہیں
أَو
یا
وَّزَنُوهُمْ
وزن کرکے دیتے ہیں ان کو
يُخْسِرُونَ
گھاٹا کرکے دیتے ہیں/ کم کرکے دیتے ہیں

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں

تفسير
أَلَا
کیا وہ نہیں
يَظُنُّ
سمجھتے / کیا وہ یقین (نہیں) رکھتے
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہ لوگ
أَنَّهُم
بیشک وہ
مَّبْعُوثُونَ
اٹھائے جانے والے ہیں

کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،

تفسير
لِيَوْمٍ
دن کو
عَظِيمٍ
بڑے

یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟

تفسير
يَوْمَ
جس دن
يَقُومُ
کھڑے ہوں گے
ٱلنَّاسُ
لوگ
لِرَبِّ
رب کے لیے
ٱلْعَٰلَمِينَ
رب العالمین کے لئے

اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

تفسير
كَلَّآ
ہرگز نہیں
إِنَّ
بیشک
كِتَٰبَ
کتاب/ نامہ اعمال
ٱلْفُجَّارِ
بدکاروں کی/ کا
لَفِى
البتہ میں
سِجِّينٍ
سجین میں ہیں

ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے

تفسير
وَمَآ
اور کیا چیز
أَدْرَىٰكَ
بتائے تجھ کو
مَا
کہ کیا ہے
سِجِّينٌ
سجین / قید خانہ کیا ہے

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟

تفسير
كِتَٰبٌ
ایک کتاب ہے
مَّرْقُومٌ
لکھی ہوئی

ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

تفسير
وَيْلٌ
ہلاکت ہے
يَوْمَئِذٍ
اس دن
لِّلْمُكَذِّبِينَ
جھٹلانے والوں کے لئے

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

تفسير
کے بارے میں معلومات :
المطففین
القرآن الكريم:المطففين
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Al-Mutaffifin
سورہ نمبر:83
کل آیات:36
کل کلمات:169
کل حروف:730
کل رکوعات:1
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:86
آیت سے شروع:5848