Skip to main content

وَيَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ

وَيَتَجَنَّبُهَا
اور گریز کرے گا اس سے
ٱلْأَشْقَى
سب سے زیادہ بدبخت

اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گا،

تفسير

الَّذِىْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ

ٱلَّذِى
وہ جو
يَصْلَى
داخل ہوگا
ٱلنَّارَ
آگ میں
ٱلْكُبْرَىٰ
بڑی

جو (قیامت کے دن) سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا،

تفسير

ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَلَا يَحْيٰىۗ

ثُمَّ
پھر
لَا
نہ
يَمُوتُ
وہ مرے گا
فِيهَا
اس میں
وَلَا
اور نہ
يَحْيَىٰ
زندہ ہوگا

پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا،

تفسير

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ

قَدْ
یقیناً
أَفْلَحَ
فلاح پا گیا
مَن
وہ جس نے
تَزَكَّىٰ
پاکیزگی اختیار کی

بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگیا،

تفسير

وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى ۗ

وَذَكَرَ
اور ذکر کیا/ یاد کیا
ٱسْمَ
نام
رَبِّهِۦ
اپنے رب کا
فَصَلَّىٰ
پھر اس نے نماز پڑھی

اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا،

تفسير

بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَاۖ

بَلْ
بلکہ
تُؤْثِرُونَ
تم ترجیح دیتے ہو
ٱلْحَيَوٰةَ
زندگی کو
ٱلدُّنْيَا
دنیا کی

بلکہ تم (اﷲ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے) دنیاوی زندگی (کی لذتوں) کو اختیار کرتے ہو،

تفسير

وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰىۗ

وَٱلْءَاخِرَةُ
اور آخرت
خَيْرٌ
بہتر ہے
وَأَبْقَىٰٓ
اور زیادہ باقی رہنے والی

حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے،

تفسير

اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ

إِنَّ
یقیناً
هَٰذَا
یہ
لَفِى
البتہ میں
ٱلصُّحُفِ
صحیفوں میں ہے
ٱلْأُولَىٰ
پہلے

بیشک یہ (تعلیم) اگلے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے،

تفسير

صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰى

صُحُفِ
صحیفوں میں
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم
وَمُوسَىٰ
اور موسیٰ کے

(جو) ابراہیم اور موسٰی (علیہما السلام) کے صحائف ہیں،

تفسير