Skip to main content
bismillah

وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ

وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ
قسم ہے صفیں باندھنے والوں کی
صَفًّا
صف در صف/ قطار در قطار

قسم ہے قطار در قطار صف بستہ جماعتوں کی،

تفسير

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا ۙ

فَٱلزَّٰجِرَٰتِ
پھر ڈانٹ دینے والوں کی
زَجْرًا
سخت ڈانٹنا

پھر بادلوں کو کھینچ کر لے جانے والی یا برائیوں پر سختی سے جھڑکنے والی جماعتوں کی،

تفسير

فَالتّٰلِيٰتِ ذِكْرًا ۙ

فَٱلتَّٰلِيَٰتِ
پھر تلاوت کرنے والوں کی
ذِكْرًا
ذکر کو/ قرآن کو

پھر ذکرِ الٰہی (یا قرآن مجید) کی تلاوت کرنے والی جماعتوں کی،

تفسير

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ ۗ

إِنَّ
بیشک
إِلَٰهَكُمْ
الٰہ تمہارا
لَوَٰحِدٌ
یقینا ایک ہی ہے

بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے،

تفسير

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ ۗ

رَّبُّ
جو رب ہے
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کا
وَمَا
اور جو
بَيْنَهُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
وَرَبُّ
اور جو رب ہے
ٱلْمَشَٰرِقِ
مشرقوں کا

(جو) آسمانوں اور زمین کا اور جو (مخلوق) اِن دونوں کے درمیان ہے اس کا رب ہے، اور طلوعِ آفتاب کے تمام مقامات کا رب ہے،

تفسير

اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاۤءَ الدُّنْيَا بِزِيْنَةِ ِلْكَوَاكِبِۙ

إِنَّا
بیشک ہم نے
زَيَّنَّا
خوب صورت بنایا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ
آسمان
ٱلدُّنْيَا
دنیا کو
بِزِينَةٍ
زینت دے کر/ زینت سے
ٱلْكَوَاكِبِ
ستاروں سے/ کی

بے شک ہم نے آسمانِ دنیا (یعنی پہلے کرّۂ سماوی) کو ستاروں اور سیاروں کی زینت سے آراستہ کر دیا،

تفسير

وَحِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ مَّارِدٍۚ

وَحِفْظًا
اور حفاظت کا ذریعہ
مِّن
سے
كُلِّ
ہر
شَيْطَٰنٍ
شیطان
مَّارِدٍ
جو سرکش ہے

اور (انہیں) ہر سرکش شیطان سے محفوظ بنایا،

تفسير

لَّا يَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَيُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۖ

لَّا
نہیں
يَسَّمَّعُونَ
وہ کان لگا کر سن سکتے
إِلَى
طرف
ٱلْمَلَإِ
جماعت کے
ٱلْأَعْلَىٰ
بلندیوں والی
وَيُقْذَفُونَ
اور وہ ہانکے جاتے ہیں/ پھینکے جاتے ہیں
مِن
سے
كُلِّ
ہر
جَانِبٍ
طرف (سے)

وہ (شیاطین) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں،

تفسير

دُحُوْرًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۙ

دُحُورًاۖ
سخت ذلت کے ساتھ
وَلَهُمْ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
وَاصِبٌ
مسلسل/ پیہم

اُن کو بھگانے کے لئے اور اُن کے لئے دائمی عذاب ہے،

تفسير

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

إِلَّا
مگر
مَنْ
جو کوئی
خَطِفَ
اچک لے جاتا ہے
ٱلْخَطْفَةَ
اچک لے جانا
فَأَتْبَعَهُۥ
تو پیچھا کرتا ہے اس کا
شِهَابٌ
انگارہ/ شعلہ
ثَاقِبٌ
چمکتا

مگر جو (شیطان) ایک بار جھپٹ کر (فرشتوں کی کوئی بات) اُچک لے تو چمکتا ہوا انگارہ اُس کے پیچھے لگ جاتا ہے،

تفسير
کے بارے میں معلومات :
الصافات
القرآن الكريم:الصافات
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):As-Saffat
سورہ نمبر:۳۷
کل آیات:۱۸۲
کل کلمات:۸۶۰
کل حروف:۳۸۲۶
کل رکوعات:۵
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:۵۶
آیت سے شروع:۳۷۸۸