اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ
بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،
وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ
اور ہم نے (اِسما عیل علیہ السلام کے بعد) انہیں اِسحاق (علیہ السلام) کی بشارت دی (وہ بھی) صالحین میں سے نبی تھے،
وَبٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلٰۤى اِسْحٰقَۗ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِيْنٌ
اور ہم نے اُن پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی نسل میں نیکو کار بھی ہیں اور اپنی جان پر کھلے ظلم شِعار بھی،
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَهٰرُوْنَۚ
اور بے شک ہم نے موسٰی اور ہارون (علیھما السلام) پر بھی احسان کئے،
وَنَجَّيْنٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِۚ
اور ہم نے خود ان دونوں کو اور دونوں کی قوم کو سخت تکلیف سے نجات بخشی،
وَنَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَۚ
اور ہم نے اُن کی مدد فرمائی تو وہی غالب ہوگئے،
وَاٰتَيْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِيْنَۚ
اور ہم نے ان دونوں کو واضح اور بیّن کتاب (تورات) عطا فرمائی،
وَهَدَيْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَۚ
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھی راہ پر چلایا،
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى الْاٰخِرِيْنَۙ
اور ہم نے ان دونوں کے حق میں (بھی) پیچھے آنے والوں میں ذکرِ خیر باقی رکھا،
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَهٰرُوْنَ
سلام ہو موسٰی اور ہارون پر،