يَوْمَ لَا يُغْنِىْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَيْــًٔا وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَۙ
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ہی اُن کی مدد کی جائے گی،
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُۗ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
سوائے اُن کے جن پر اللہ نے رحمت فرمائی ہے (وہ ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے)، بیشک وہ بڑا غالب بہت رحم فرمانے والا ہے،
كَالْمُهْلِ ۛ يَغْلِىْ فِى الْبُطُوْنِۙ
پگھلے ہوئے تانبے کی طرح وہ پیٹوں میں کَھولے گا،
كَغَلْىِ الْحَمِيْمِ
کھولتے ہوئے پانی کے جوش کی مانند،
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَاۤءِ الْجَحِيْمِ ۖ
(حکم ہوگا:) اس کو پکڑ لو اور دوزخ کے وسط تک اسے زور سے گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ،
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَأْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيْمِۗ
پھر اِس کے سَر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب ڈالو،
ذُقْ ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْكَرِيْمُ
مَزہ چکھ لے، ہاں تُو ہی (اپنے گمان اور دعوٰی میں) بڑا معزّز و مکرّم ہے،
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ
بیشک یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے،