اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۗ وَّمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ
بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے،
كَذَّبَتْ عَادُ ِلْمُرْسَلِيْنَ ۖ
(قومِ) عاد نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا،
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
جب اُن سے اُن کے (قومی) بھائی ھود (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،
اِنِّىْ لَـكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ ۚ
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،
وَمَاۤ اَسْــَٔـلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۗ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو فقط تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِيْعٍ اٰيَةً تَعْبَثُوْنَۙ
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو (محض) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے،
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ
اور تم (تالابوں والے) مضبوط محلات بناتے ہو اس امید پر کہ تم (دنیا میں) ہمیشہ رہو گے،
وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَۚ
اور جب تم کسی کی گرفت کرتے ہو تو سخت ظالم و جابر بن کر گرفت کرتے ہو،