اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِيْنَ
بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صِلہ دیا کرتے ہیں،
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ
بے شک وہ دونوں ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،
وَاِنَّ اِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَۗ
اور یقیناً الیاس (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھے،
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (اﷲ سے) نہیں ڈرتے ہو؟،
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّتَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخٰلِقِيْنَۙ
کیا تم بَعل (نامی بُت) کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟،
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ اٰبَاۤٮِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ
(یعنی) اﷲ جو تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہے،
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ
تو ان لوگوں نے (یعنی قومِ بعلبک نے) الیاس (علیہ السلام) کو جھٹلایا پس وہ (بھی عذابِ جہنم میں) حاضر کردیے جائیں گے،
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ
سوائے اﷲ کے چُنے ہوئے بندوں کے،
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى الْاٰخِرِيْنَۙ
اور ہم نے ان کا ذکرِ خیر (بھی) پیچھے آنے والوں میں برقرار رکھا،