اِلٰى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ
اس وقت کے دن تک جو مقرّر (اور معلوم) ہے،
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِيَنَّهُمْ اَجْمَعِيْنَۙ
اس نے کہا: سو تیری عزّت کی قسم! میں ان سب لوگوں کو ضرور گمراہ کرتا رہوں گا،
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ
سوائے تیرے اُن بندوں کے جو چُنیدہ و برگزیدہ ہیں،
قَالَ فَالْحَقُّ ۖ وَالْحَقَّ اَ قُوْلُ ۚ
ارشاد ہوا: پس حق (یہ) ہے اور میں حق ہی کہتا ہوں،
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِيْنَ
کہ میں تجھ سے اور جو لوگ تیری (گستاخانہ سوچ کی) پیروی کریں گے اُن سب سے دوزخ کو بھر دوں گا،
قُلْ مَاۤ اَسْـَٔــلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّمَاۤ اَنَاۡ مِنَ الْمُتَكَلِّفِيْنَ
فرما دیجئے: میں تم سے اِس (حق کی تبلیغ) پر کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا اور نہ میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں،
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ
یہ (قرآن) تو سارے جہان والوں کے لئے نصیحت ہی ہے،
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِيْنِ
اور تمہیں تھوڑے ہی وقت کے بعد خود اِس کا حال معلوم ہو جائے گا،