Skip to main content
إِذْ
جب
قَالَ
کہا
رَبُّكَ
تیرے رب نے
لِلْمَلَٰٓئِكَةِ
فرشتوں سے
إِنِّى
بیشک میں
خَٰلِقٌۢ
پیدا کرنے والا ہوں
بَشَرًا
ایک انسان کو
مِّن
سے
طِينٍ
مٹی (سے)

جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا "میں مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں

تفسير
فَإِذَا
پھر جب
سَوَّيْتُهُۥ
میں درست بنادوں اس کو
وَنَفَخْتُ
اور میں پھونک دوں
فِيهِ
اس میں
مِن
سے
رُّوحِى
اپنی روح
فَقَعُوا۟
تو گرپڑنا
لَهُۥ
اس کے لئے
سَٰجِدِينَ
سجدہ کرتے ہوئے

پھر جب میں اسے پوری طرح بنا دوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گر جاؤ"

تفسير
فَسَجَدَ
تو سجدہ کیا
ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
فرشتوں نے
كُلُّهُمْ
ان ساروں نے
أَجْمَعُونَ
اکٹھے/ سب کے سب نے

اس حکم کے مطابق فرشتے سب کے سب سجدے میں گر گئے

تفسير
إِلَّآ
سوائے
إِبْلِيسَ
ابلیس کے
ٱسْتَكْبَرَ
اس نے تکبر کیا تھا
وَكَانَ
اور ہوگیا
مِنَ
میں سے
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں

مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا

تفسير
قَالَ
فرمایا
يَٰٓإِبْلِيسُ
اے ابلیس
مَا
کس چیز نے
مَنَعَكَ
روکا تجھ کو
أَن
کہ
تَسْجُدَ
تو سجدہ کرے
لِمَا
واسطے اس کے
خَلَقْتُ
جسے میں نے پیدا کیا
بِيَدَىَّۖ
اپنے دونوں ہاتھوں سے
أَسْتَكْبَرْتَ
کیا تم نے تکبر کیا
أَمْ
یا
كُنتَ
ہوگیا ہے تو
مِنَ
میں سے
ٱلْعَالِينَ
بلند مرتبہ والوں

رب نے فرمایا "اے ابلیس، تجھے کیا چیز اُس کو سجدہ کرنے سے مانع ہوئی جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے؟ تو بڑا بن رہا ہے یا تو ہے ہی کچھ اونچے درجے کی ہستیوں میں سے؟"

تفسير
قَالَ
اس نے کہا
أَنَا۠
میں
خَيْرٌ
بہتر ہوں
مِّنْهُۖ
اس سے
خَلَقْتَنِى
پیدا کیا تو نے مجھ کو
مِن
سے
نَّارٍ
آگ سے
وَخَلَقْتَهُۥ
اور پیدا کیا تو نے اس کو
مِن
سے
طِينٍ
مٹی

اُس نے جواب دیا "میں اُس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے"

تفسير
قَالَ
فرمایا
فَٱخْرُجْ
پس نکل جا
مِنْهَا
اس سے
فَإِنَّكَ
پس بیشک تو
رَجِيمٌ
مردود ہے

فرمایا "اچھا تو یہاں سے نکل جا، تو مردود ہے

تفسير
وَإِنَّ
اور بیشک
عَلَيْكَ
تجھ پر
لَعْنَتِىٓ
میری لعنت ہے
إِلَىٰ
تک
يَوْمِ
دن
ٱلدِّينِ
جزا و سزا کے

اور تیرے اوپر یوم الجزاء تک میری لعنت ہے"

تفسير
قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
فَأَنظِرْنِىٓ
پھر مہلت دے مجھ کو
إِلَىٰ
تک
يَوْمِ
اس دن
يُبْعَثُونَ
جب وہ سب اٹھائے جائیں گے

وہ بولا "ا ے میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے"

تفسير
قَالَ
فرمایا
فَإِنَّكَ
پس بیشک تو
مِنَ
میں سے ہے
ٱلْمُنظَرِينَ
مہلت دئیے جانے والوں

فرمایا، "اچھا، تجھے اُس روز تک کی مہلت ہے

تفسير