Skip to main content

الَّذِيْنَ هُمْ فِىْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ

ٱلَّذِينَ
یہ لوگ
هُمْ
وہ ہیں
فِى
میں
غَمْرَةٍ
جو غفلت (میں)
سَاهُونَ
بھولے ہوئے ہیں

جو جہالت و غفلت میں (آخرت کو) بھول جانے والے ہیں،

تفسير

يَسْـَٔــلُوْنَ اَيَّانَ يَوْمُ الدِّيْنِۗ

يَسْـَٔلُونَ
وہ سوال کرتے ہیں
أَيَّانَ
کب ہوگا
يَوْمُ
دن
ٱلدِّينِ
جزا سزا کا

پوچھتے ہیں یومِ جزا کب ہو گا؟،

تفسير

يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُوْنَ

يَوْمَ
اس روز
هُمْ
وہ
عَلَى
پر
ٱلنَّارِ
آگ
يُفْتَنُونَ
تپائے جائیں گے

(فرما دیجئے:) اُس دن (ہوگا جب) وہ آتشِ دوزخ میں تپائے جائیں گے،

تفسير

ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْۗ هٰذَا الَّذِىْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ

ذُوقُوا۟
چکھو
فِتْنَتَكُمْ
اپنی گمراہی کو۔ اپنے عذاب کو
هَٰذَا
یہ
ٱلَّذِى
وہ چیز ہے
كُنتُم
تھے تم
بِهِۦ
ساتھ اس کے
تَسْتَعْجِلُونَ
تم جلدی مچاتے

(اُن سے کہا جائے گا:) اپنی سزا کا مزہ چکھو، یہی وہ عذاب ہے جسے تم جلدی مانگتے ہو،

تفسير

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍۙ

إِنَّ
بیشک
ٱلْمُتَّقِينَ
متقی لوگ
فِى
میں
جَنَّٰتٍ
باغات (میں)
وَعُيُونٍ
اور چشموں میں ہوں گے

بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں (لطف اندوز ہوتے) ہوں گے،

تفسير

اٰخِذِيْنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمْ رَبُّهُمْۗ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِيْنَۗ

ءَاخِذِينَ
لینے والے ہوں گے
مَآ
جو
ءَاتَىٰهُمْ
دے گا ان کو
رَبُّهُمْۚ
ان کا رب
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
كَانُوا۟
تھے وہ
قَبْلَ
قبل
ذَٰلِكَ
اس سے
مُحْسِنِينَ
نیکو کار

اُن نعمتوں کو (کیف و سرور) سے لیتے ہوں گے جو اُن کا رب انہیں (لطف و کرم سے) دیتا ہوگا، بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے قبل (کی زندگی میں) صاحبانِ احسان تھے،

تفسير

كَانُوْا قَلِيْلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُوْنَ

كَانُوا۟
تھے وہ
قَلِيلًا
کم ہی
مِّنَ
سے
ٱلَّيْلِ
رات میں (سے)
مَا
جو
يَهْجَعُونَ
وہ سوتے تھے

وہ راتوں کو تھوڑی سی دیر سویا کرتے تھے،

تفسير

وَبِالْاَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ

وَبِٱلْأَسْحَارِ
اور سحری کے وقت
هُمْ
وہ
يَسْتَغْفِرُونَ
استغفار کرتے تھے

اور رات کے پچھلے پہروں میں (اٹھ اٹھ کر) مغفرت طلب کرتے تھے،

تفسير

وَفِىْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّاۤٮِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ

وَفِىٓ
اور میں
أَمْوَٰلِهِمْ
ان کے مالوں (میں)
حَقٌّ
حق تھا
لِّلسَّآئِلِ
سوالی کے لیے
وَٱلْمَحْرُومِ
اور محروم کے لیے

اور اُن کے اموال میں سائل اور محروم (سب حاجت مندوں) کا حق مقرر تھا،

تفسير

وَفِى الْاَرْضِ اٰيٰتٌ لِّلْمُوْقِنِيْنَۙ

وَفِى
اور میں
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
ءَايَٰتٌ
کئی نشانیاں ہیں
لِّلْمُوقِنِينَ
یقین کرنے والوں کے لیے

اور زمین میں صاحبانِ ایقان (یعنی کامل یقین والوں) کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں،

تفسير