يَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۗ
اس جگہ (اللہ کے) مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں،
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِىْ نَعِيْمٍۙ
بیشک نیکوکار (راحت و مسرت سے) نعمتوں والی جنت میں ہوں گے،
عَلَى الْاَرَاۤٮِٕكِ يَنْظُرُوْنَۙ
تختوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے،
تَعْرِفُ فِىْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيْمِۚ
آپ ان کے چہروں سے ہی نعمت و راحت کی رونق اور شگفتگی معلوم کر لیں گے،
يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ
انہیں سر بہ مہر بڑی لذیذ شرابِ طہور پلائی جائے گی،
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ۗ وَفِىْ ذٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ
اس کی مُہر کستوری کی ہوگی، اور (یہی وہ شراب ہے) جس کے حصول میں شائقین کو جلد کوشش کر کے سبقت لینی چاہیے (کوئی شرابِ نعمت کا طالب و شائق ہے، کوئی شرابِ قربت کا اور کوئی شرابِ دیدار کا۔ ہر کسی کو اس کے شوق کے مطابق پلائی جائے گی)،
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِيْمٍۙ
اور اس (شراب) میں آبِ تسنیم کی آمیزش ہوگی،
عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَۗ
(یہ تسنیم) ایک چشمہ ہے جہاں سے صرف اہلِ قربت پیتے ہیں،
اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَۖ
بیشک مجرم لوگ ایمان والوں کا (دنیا میں) مذاق اڑایا کرتے تھے،
وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْ يَتَغَامَزُوْنَۖ
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھوں سے اشارہ بازی کرتے تھے،