Skip to main content
إِنَّآ
بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
عَلَيْهِمْ
ان پر
صَيْحَةً
ایک دھماکہ
وَٰحِدَةً
بس ایک ہی
فَكَانُوا۟
تو تھے وہ
كَهَشِيمِ
مانند گھاس کے
ٱلْمُحْتَظِرِ
باڑے والے کی

ہم نے اُن پر بس ایک ہی دھماکا چھوڑا اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑھ کی طرح بھس ہو کر رہ گئے

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
يَسَّرْنَا
آسان کردیا ہم نے
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن کو
لِلذِّكْرِ
نصیحت کے لیے
فَهَلْ
تو ہے
مِن
کوئی
مُّدَّكِرٍ
نصیحت پکڑنے والا

ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، اب ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟

تفسير
كَذَّبَتْ
جھٹلایا
قَوْمُ
قوم
لُوطٍۭ
لوط نے
بِٱلنُّذُرِ
ڈراووں کو۔ ڈرانے والوں کو

لوطؑ کی قوم نے تنبیہات کو جھٹلایا

تفسير
إِنَّآ
بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا
بھیجی ہم نے
عَلَيْهِمْ
ان پر
حَاصِبًا
پتھروں کی بارش
إِلَّآ
سوائے
ءَالَ
آل
لُوطٍۖ
لوط کے
نَّجَّيْنَٰهُم
نجات دی ہم نے ان کو
بِسَحَرٍ
رات کے آخری حصے میں۔ سحر کے وقت

اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی صرف لوطؑ کے گھر والے اُس سے محفوظ رہے

تفسير
نِّعْمَةً
بطور نعمت
مِّنْ
سے
عِندِنَاۚ
ہمارے پاس
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
نَجْزِى
ہم بدلہ دیتے ہیں
مَن
اسے جو
شَكَرَ
شکر ادا کرے

اُن کو ہم نے اپنے فضل سے رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا یہ جزا دیتے ہیں ہم ہر اُس شخص کو جو شکر گزار ہوتا ہے

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
أَنذَرَهُم
اس نے ڈرایا ان کو (لوط نے)
بَطْشَتَنَا
ہماری پکڑ سے
فَتَمَارَوْا۟
تو وہ جھگڑے
بِٱلنُّذُرِ
تنبیہات پر

لوطؑ نے اپنی قوم کے لوگوں کو ہماری پکڑ سے خبردار کیا مگر وہ ساری تنبیہات کو مشکوک سمجھ کر باتوں میں اڑاتے رہے

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
رَٰوَدُوهُ
انہوں نے بہلایا اس کو
عَن
سے
ضَيْفِهِۦ
اس کے مہمانوں
فَطَمَسْنَآ
تو موند ڈالیں ہم نے
أَعْيُنَهُمْ
ان کی آنکھیں
فَذُوقُوا۟
تو چکھو
عَذَابِى
عذاب میر ا
وَنُذُرِ
اور ڈراوے میرے

پھر انہوں نے اُسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی آخر کار ہم نے اُن کی آنکھیں موند دیں کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزا

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
صَبَّحَهُم
صبح کی ان پر
بُكْرَةً
صبح سویرے
عَذَابٌ
ایک عذاب نے
مُّسْتَقِرٌّ
مستقل۔ اٹل

صبح سویرے ہی ایک اٹل عذاب نے ان کو آ لیا

تفسير
فَذُوقُوا۟
تو چکھو
عَذَابِى
عذاب میرا
وَنُذُرِ
اور ڈراوے میرے

چکھو مزا اب میرے عذاب کا اور میری تنبیہات کا

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
يَسَّرْنَا
آسان کردیا ہم نے
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن کو
لِلذِّكْرِ
نصیحت کے لیے
فَهَلْ
تو کیا
مِن
کوئی
مُّدَّكِرٍ
نصیحت پکڑنے والا ہے

ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟

تفسير