ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا الضَّاۤلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ
پھر بیشک تم لوگ اے گمراہو! جھٹلانے والو،
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ
تم ضرور کانٹے دار (تھوہڑ کے) درخت سے کھانے والے ہو،
فَمٰلِــُٔوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ
سو اُس سے اپنے پیٹ بھرنے والے ہو،
فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيْمِۚ
پھر اُس پر سخت کھولتا پانی پینے والے ہو،
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِيْمِۗ
پس تم سخت پیاسے اونٹ کے پینے کی طرح پینے والے ہو،
هٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّيْنِۗ
یہ قیامت کے دِن اُن کی ضیافت ہوگی،
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ
ہم ہی نے تمہیں پیدا کیا تھا پھر تم (دوبارہ پیدا کئے جانے کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے،
اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَۗ
بھلا یہ بتاؤ جو نطفہ (تولیدی قطرہ) تم (رِحم میں) ٹپکاتے ہو،
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ
تو کیا اس (سے انسان) کو تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا فرمانے والے ہیں،
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَۙ
ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو مقرّر فرمایا ہے اور ہم (اِس کے بعد پھر زندہ کرنے سے بھی) عاجز نہیں ہیں،