وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ ۗ
اور تم آخرت کو چھوڑے ہوئے ہو،
وُجُوْهٌ يَّوْمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ
بہت سے چہرے اُس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے،
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۚ
اور (بلا حجاب) اپنے رب (کے حسن و جمال) کو تک رہے ہوں گے،
وَوُجُوْهٌ يَّوْمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ
اور کتنے ہی چہرے اُس دن بگڑی ہوئی حالت میں (مایوس اور سیاہ) ہوں گے،
تَظُنُّ اَنْ يُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ۗ
یہ گمان کرتے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ ایسی سختی کی جائے گی جو اُن کی کمر توڑ دے گی،
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ
نہیں نہیں، جب جان گلے تک پہنچ جائے،
وَقِيْلَ مَنْ ٚ رَاقٍۙ
اور کہا جا رہا ہو کہ (اِس وقت) کون ہے جھاڑ پھونک سے علاج کرنے والا (جس سے شفایابی کرائیں)،
وَّظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ
اور (جان دینے والا) سمجھ لے کہ (اب سب سے) جدائی ہے،
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹنے لگے،
اِلٰى رَبِّكَ يَوْمَٮِٕذِ ِلْمَسَاقُۗ
تو اس دن آپ کے رب کی طرف جانا ہوتا ہے،