اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۖ
بیشک دوزخ ایک گھات ہے،
لّٰبِثِيْنَ فِيْهَاۤ اَحْقَابًا ۚ
وہ ختم نہ ہونے والی پے در پے مدتیں اسی میں پڑے رہیں گے،
لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ
نہ وہ اس میں (کسی قسم کی) ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا،
اِلَّا حَمِيْمًا وَّغَسَّاقًا ۙ
سوائے کھولتے ہوئے گرم پانی اور (دوزخیوں کے زخموں سے) بہتی ہوئی پیپ کے،
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًا ۙ
اس لئے کہ وہ قطعًا حسابِ (آخرت) کا خوف نہیں رکھتے تھے،
وَّكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ۗ
اور وہ ہماری آیتوں کو خوب جھٹلایا کرتے تھے،
وَكُلَّ شَىْءٍ اَحْصَيْنٰهُ كِتٰبًا ۙ
اور ہم نے ہر (چھوٹی بڑی) چیز کو لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے،
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا
(اے منکرو!) اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو (تم دنیا میں کفر و سرکشی میں بڑھتے گئے) اب ہم تم پر عذاب ہی کو بڑھاتے جائیں گے،