Skip to main content
إِذْ
جب
قَالَ
کہا
لَهُۥ
اس کو
رَبُّهُۥٓ
اس کے رب نے
أَسْلِمْۖ
فرماں بردار ہوجا / جھک جا
قَالَ
اس نے کہا
أَسْلَمْتُ
میں فرماں بردار ہوگیا / میں جھک گیا
لِرَبِّ
رب کے لئے
ٱلْعَٰلَمِينَ
العالمین

اس کا حال یہ تھا کہ جب اس کے رب نے اس سے کہا; "مسلم ہو جا"، تو اس نے فوراً کہا; "میں مالک کائنات کا "مسلم" ہو گیا"

تفسير
وَوَصَّىٰ
اور وصیت کی
بِهَآ
ساتھ اس کے / اسی کی
إِبْرَٰهِۦمُ
ابراہیم نے
بَنِيهِ
اپنے بیٹوں کو
وَيَعْقُوبُ
اوریعقوب نے
يَٰبَنِىَّ
اے میرے بیٹو
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ نے
ٱصْطَفَىٰ
چن لیا
لَكُمُ
تمہارے لئے
ٱلدِّينَ
دین کو
فَلَا
تو نہ
تَمُوتُنَّ
تم مرنا
إِلَّا
مگر
وَأَنتُم
اس میں حال میں کہ تم
مُّسْلِمُونَ
مسلم ہو

اسی طریقے پر چلنے کی ہدایت اس نے اپنی اولاد کو کی تھی اور اسی کی وصیت یعقوبؑ اپنی اولاد کو کر گیا اس نے کہا تھا کہ; "میرے بچو! اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے لہٰذا مرتے دم تک مسلم ہی رہنا"

تفسير
أَمْ
یا
كُنتُمْ
تھے تم
شُهَدَآءَ
حاضر / موجود
إِذْ
جب
حَضَرَ
آرہی تھی
يَعْقُوبَ
یعقوب کو
ٱلْمَوْتُ
موت
إِذْ
جب
قَالَ
کہا اس نے
لِبَنِيهِ
اپنے بیٹوں سے
مَا
کس کی
تَعْبُدُونَ مِنۢ
تم عبادت کرو گے
بَعْدِى
میرے بعد
قَالُوا۟
انہوں ے کہا
نَعْبُدُ
ہم عبادت کریں گے
إِلَٰهَكَ
تیرے الٰہ کی
وَإِلَٰهَ
اور الٰہ (معبود کی)
ءَابَآئِكَ
تیرے آباؤ اجداد کے
إِبْرَٰهِۦمَ
(یعنی) ابراہیم کے
وَإِسْمَٰعِيلَ
اور اسماعیل کے
وَإِسْحَٰقَ
اوراسحاق کے
إِلَٰهًا
الہ
وَٰحِدًا
ایک کی
وَنَحْنُ
اور ہم
لَهُۥ
اس کے لئیے
مُسْلِمُونَ
فرماں بردار ہیں

پھر کیا تم اس وقت موجود تھے، جب یعقوبؑ اس دنیا سے رخصت ہو رہا تھا؟اس نے مرتے وقت اپنے بچوں سے پوچھا; "بچو! میرے بعد تم کس کی بندگی کرو گے؟" ان سب نے جواب دیا; "ہم اسی ایک خدا کی بندگی کریں گے جسے آپ نے اور آپ کے بزرگوں ابراہیمؑ، اسماعیلؑ اور اسحاقؑ نے خدا مانا ہے اور ہم اُسی کے مسلم ہیں"

تفسير
تِلْكَ
یہ
أُمَّةٌ
ایک امت تھی
قَدْ
تحقیق
خَلَتْۖ
گزر گئی
لَهَا
اس کے لئے وہ
مَا
جو
كَسَبَتْ
کمایا اس نے
وَلَكُم
اور تمہارے لئے
مَّا
جو
كَسَبْتُمْۖ
کمائی کی تم نے
وَلَا
اورنہ
تُسْـَٔلُونَ
تم سوال کئے جاؤ گے
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
كَانُوا۟
وہ تھے
يَعْمَلُونَ
وہ عمل کرتے تھے

وہ کچھ لوگ تھے، جو گزر گئے جو کچھ انہوں نے کمایا، وہ اُن کے لیے ہے اور جو کچھ تم کماؤ گے، وہ تمہارے لیے ہے تم سے یہ نہ پوچھا جائے گا کہ وہ کیا کرتے تھے

تفسير
وَقَالُوا۟
اور انہوں نے کہا
كُونُوا۟
ہوجاؤ
هُودًا
یہودی
أَوْ
یا
نَصَٰرَىٰ
عیسائی
تَهْتَدُوا۟ۗ
تم سب ہدایت پا جاؤ گے
قُلْ
کہہ دیجئے
بَلْ
(نہیں) بلکہ
مِلَّةَ
طریقہ
إِبْرَٰهِۦمَ
ابراہیم کا
حَنِيفًاۖ
جو یکسو تھے
وَمَا
اورنہیں
كَانَ
تھے وہ
مِنَ
سے
ٱلْمُشْرِكِينَ
مشرکین میں سے

یہودی کہتے ہیں; یہودی ہو تو راہ راست پاؤ گے عیسائی کہتے ہیں; عیسائی ہو، تو ہدایت ملے گی اِن سے کہو; "نہیں، بلکہ سب کو چھوڑ کر ابراہیمؑ کا طریقہ اور ابراہیمؑ مشر کو ں میں سے نہ تھا"

تفسير
قُولُوٓا۟
تم سب کہو
ءَامَنَّا
ایمان لائے ہم
بِٱللَّهِ
ساتھ اللہ کے
وَمَآ
اور جو
أُنزِلَ
نازل کیا گیا
إِلَيْنَا
ہماری طرف
وَمَآ
اورجو
أُنزِلَ
نازل کیا گیا
إِلَىٰٓ
طرف
إِبْرَٰهِۦمَ
ابراہیم کے
وَإِسْمَٰعِيلَ
اوراسماعیل کے
وَإِسْحَٰقَ
اوراسحاق کے
وَيَعْقُوبَ
اوریعقوب کے
وَٱلْأَسْبَاطِ
اور اولاد یعقوب کے
وَمَآ
اور جو
أُوتِىَ
دیئے گئے
مُوسَىٰ
موسی
وَعِيسَىٰ
اور عیسی
وَمَآ
اور جو
أُوتِىَ
دئیے گئے
ٱلنَّبِيُّونَ
انبیاء
مِن
طرف سے
رَّبِّهِمْ
اپنے رب کی
لَا
نہیں
نُفَرِّقُ
ہم فرق کرتے
بَيْنَ
درمیان
أَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنْهُمْ
ان میں سے
وَنَحْنُ
اور ہم
لَهُۥ
واسطے اسی کے
مُسْلِمُونَ
فرماں بردار ہیں

مسلمانو! کہو کہ; "ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس ہدایت پر جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور جو ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحاقؑ، یعقوبؑ اور اولاد یعقوبؑ کی طرف نازل ہوئی تھی اور جو موسیٰؑ اور عیسیٰؑ اور دوسرے تمام پیغمبروں کو اُن کے رب کی طرف سے دی گئی تھی ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے مسلم ہیں"

تفسير
فَإِنْ
پھر اگر
ءَامَنُوا۟
وہ ایمان لائیں
بِمِثْلِ
مانند اس کے
مَآ
جو
ءَامَنتُم
ایمان لائے تم
بِهِۦ
ساتھ اس کے
فَقَدِ
تو بلاشبہ
ٱهْتَدَوا۟ۖ
وہ ہدایت پاگئے
وَّإِن
اور اگر
تَوَلَّوْا۟
وہ منہ پھیریں
فَإِنَّمَا
تو بیشک
هُمْ
وہ
فِى
میں ہیں
شِقَاقٍۖ
ضد / مخالفت
فَسَيَكْفِيكَهُمُ
تو عنقریب کافی ہوگا تجھ کو ان کی طرف سے
ٱللَّهُۚ
اللہ
وَهُوَ
اور وہ
ٱلسَّمِيعُ
سننے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ
جاننے والا ہے

پھر اگر وہ اُسی طرح ایمان لائیں، جس طرح تم لائے ہو، تو ہدایت پر ہیں، اور اگراس سے منہ پھیریں، تو کھلی بات ہے کہ وہ ہٹ دھرمی میں پڑ گئے ہیں لہٰذا اطمینان رکھو کہ اُن کے مقابلے میں اللہ تمہاری حمایت کے لیے کافی ہے وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

تفسير
صِبْغَةَ
رنگ
ٱللَّهِۖ
اللہ
وَمَنْ
اور کون
أَحْسَنُ
زیادہ اچھا ہے
مِنَ
سے
ٱللَّهِ
اللہ
صِبْغَةًۖ
رنگ میں
وَنَحْنُ
اور ہم
لَهُۥ
اس کے لئے
عَٰبِدُونَ
عبادت کرنے والے ہیں

کہو; "اللہ کا رنگ اختیار کرو اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟ اور ہم اُسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں"

تفسير
قُلْ
کہہ دو
أَتُحَآجُّونَنَا
کیا تم جھگڑا کرتے ہو ہم سے
فِى
بارے میں
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَهُوَ
حالانکہ وہ
رَبُّنَا
ہمارا رب ہے
وَرَبُّكُمْ
اور تمہارا رب اور
وَلَنَآ
ہمارے لئے
أَعْمَٰلُنَا
ہمارے اعمال
وَلَكُمْ
اور تمہارے لئے
أَعْمَٰلُكُمْ
تمہارے اعمال
وَنَحْنُ
اور ہم
لَهُۥ
اس کے لئیے
مُخْلِصُونَ
مخلص ہیں

اے نبیؐ! اِن سے کہو; "کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو؟حالانکہ وہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں، تمہارے اعمال تمہارے لیے، اور ہم اللہ ہی کے لیے اپنی بندگی کو خالص کر چکے ہیں

تفسير
أَمْ
یا
تَقُولُونَ
تم کہتے ہو
إِنَّ
بیشک
إِبْرَٰهِۦمَ
ابراہیم
وَإِسْمَٰعِيلَ
اور اسماعیل
وَإِسْحَٰقَ
اوراسحاق
وَيَعْقُوبَ
اوریعقوب
وَٱلْأَسْبَاطَ
اوراولاد یعقوب
كَانُوا۟
وہ سب تھ
هُودًا
یہودی
أَوْ
یا
نَصَٰرَىٰۗ
نَصَٰرَىٰ
قُلْ
کہہ دیجئے
ءَأَنتُمْ
کیا تم
أَعْلَمُ
زیادہ جانتے ہو
أَمِ
یا
ٱللَّهُۗ
اللہ
وَمَنْ
اور کون
أَظْلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّن
اس سے جو
كَتَمَ
چھپائے
شَهَٰدَةً
گواہی کو
عِندَهُۥ
جو اس کے پاس ہے
مِنَ
کی طرف سے
ٱللَّهِۗ
اللہ
وَمَا
اور نہیں
ٱللَّهُ
اللہ
بِغَٰفِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو

یا پھر کیا تما را کہنا یہ ہے کہ ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحاقؑ، یعقوبؑ اور اولاد یعقوبؑ سب کے سب یہودی تھے یا نصرانی تھے؟ کہو; "تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جس کے ذمے اللہ کی طرف سے ایک گواہی ہو اور وہ اُسے چھپائے؟ تمہاری حرکات سے اللہ غافل تو نہیں ہے

تفسير