Skip to main content
قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
ٱغْفِرْ
بخش دے
لِى
مجھ کو
وَلِأَخِى
اور میرے بھائی کو
وَأَدْخِلْنَا
اور داخل کردے ہم کو
فِى
میں
رَحْمَتِكَۖ
اپنی رحمت میں
وَأَنتَ
اور تو
أَرْحَمُ
سب سے بڑھ کر
ٱلرَّٰحِمِينَ
رحم کرنے والا ہے

تب موسیٰؑ نے کہا "اے رب، مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے"

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ٱتَّخَذُوا۟
جنہوں نے بنا لیا
ٱلْعِجْلَ
بچھڑے کو
سَيَنَالُهُمْ
عنقریب پہنچے گا ان کو۔ پالے گا انہیں
غَضَبٌ
غصہ
مِّن
طرف سے
رَّبِّهِمْ
ان کے رب کی
وَذِلَّةٌ فِى
اور رسوائی
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی میں
ٱلدُّنْيَاۚ
دنیا کی
وَكَذَٰلِكَ
اور اسی طرح
نَجْزِى
ہم بدلہ دیتے ہیں
ٱلْمُفْتَرِينَ
جھوٹ باندھنے والوں کو

(جواب میں ارشاد ہوا کہ) "جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا وہ ضرور اپنے رب کے غضب میں گرفتار ہو کر رہیں گے اور دنیا کی زندگی میں ذلیل ہوں گے جھوٹ گھڑنے والوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں

تفسير
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
عَمِلُوا۟
جنہوں نے عمل کیے
ٱلسَّيِّـَٔاتِ
برے
ثُمَّ
پھر
تَابُوا۟
توبہ کرلی
مِنۢ
اس کے
بَعْدِهَا
بعد
وَءَامَنُوٓا۟
اور ایمان لائے
إِنَّ
بیشک
رَبَّكَ
تیرا رب
مِنۢ
اس کے
بَعْدِهَا
بعد
لَغَفُورٌ
البتہ بخشنے والا ہے
رَّحِيمٌ
مہربان ہے

اور جو لوگ برے عمل کریں پھر توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں تو یقیناً اِس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب درگزر اور رحم فرمانے والا ہے"

تفسير
وَلَمَّا
اور جب
سَكَتَ
چپ ہوا۔ ٹھنڈا ہوا
عَن
سے
مُّوسَى
موسیٰ
ٱلْغَضَبُ
غصہ
أَخَذَ
پکڑ لیں انہوں نے
ٱلْأَلْوَاحَۖ
تختیاں
وَفِى
اور اس کی
نُسْخَتِهَا
تحریر میں۔ اس کے مضامین کے
هُدًى
ہدایت تھی
وَرَحْمَةٌ
اور رحمت
لِّلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
هُمْ
وہ جو
لِرَبِّهِمْ
اپنے رب سے
يَرْهَبُونَ
ڈرتے ہیں

پھر جب موسیٰؑ کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس نے وہ تختیاں اٹھا لیں جن کی تحریر میں ہدایت اور رحمت تھی اُن لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

تفسير
وَٱخْتَارَ
اور چن لیا
مُوسَىٰ
موسیٰ نے
قَوْمَهُۥ
اپنی قوم سے
سَبْعِينَ
ستر
رَجُلًا
لوگوں کو
لِّمِيقَٰتِنَاۖ
ہماری ملاقات کے لیے
فَلَمَّآ
پھر جب
أَخَذَتْهُمُ
پکڑ لیا ان کو
ٱلرَّجْفَةُ
زلزلے نے
قَالَ
اس نے عرض کی
رَبِّ
اے میرے رب
لَوْ
اگر
شِئْتَ
تو چاہتا
أَهْلَكْتَهُم
ہلاک کردیتا تو ان کو
مِّن
اس سے
قَبْلُ
پہلے
وَإِيَّٰىَۖ
اور مجھ کو بھی
أَتُهْلِكُنَا
کیا تو ہلاک کرتا ہے ہمیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
فَعَلَ
کیا
ٱلسُّفَهَآءُ
کچھ بیوقوفوں نے
مِنَّآۖ
ہم میں سے
إِنْ
نہیں ہے
هِىَ
یہ
إِلَّا
مگر
فِتْنَتُكَ
آزمائش تیری (تیری طرف سے)
تُضِلُّ
تو بھٹکاتا ہے
بِهَا
اس کے ساتھ
مَن
جس کو
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتَهْدِى
اور تو ہدایت دیتا ہے
مَن
جس کو
تَشَآءُۖ
تو چاہتا ہے
أَنتَ
تو ہی
وَلِيُّنَا
دوست ہے ہمارا۔ سرپرست ہے ہمارا
فَٱغْفِرْ
پس بخش دے
لَنَا
ہم کو
وَٱرْحَمْنَاۖ
رحم فرما ہم پر
وَأَنتَ
اور تو
خَيْرُ
سب سے اچھا ہے
ٱلْغَٰفِرِينَ
معاف کرنے والوں میں۔ بخشنے والوں میں

اور اُس نے اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو منتخب کیا تاکہ وہ (اُس کے ساتھ) ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر حاضر ہوں جب اِن لوگوں کو ایک سخت زلزلے نے آ پکڑا تو موسیٰؑ نے عرض کیا "اے میرے سرکار، آپ چاہتے تو پہلے ہی اِن کو اور مجھے ہلاک کرسکتے تھے کیا آپ اُس قصور میں جو ہم میں سے چند نادانوں نے کیا تھا ہم سب کو ہلاک کر دیں گے؟ یہ تو آپ کی ڈالی ہوئی ایک آزمائش تھی جس کے ذریعہ سے آپ جسے چاہتے ہیں گمراہی میں مبتلا کر دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہدایت بخش دیتے ہیں ہمارے سر پرست تو آپ ہی ہیں پس ہمیں معاف کر دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانے والے ہیں

تفسير
وَٱكْتُبْ
اور لکھ دے
لَنَا
ہمارے لیے
فِى
میں
هَٰذِهِ
اس
ٱلدُّنْيَا
دنیا
حَسَنَةً
بھلائی
وَفِى
اور میں
ٱلْءَاخِرَةِ
آخرت
إِنَّا
بیشک ہم نے
هُدْنَآ
ہم نے توبہ کی
إِلَيْكَۚ
تیری طرف
قَالَ
فرمایا
عَذَابِىٓ
میرا عذاب
أُصِيبُ
میں پہنچاؤں گا
بِهِۦ
اس کو
مَنْ
جس کو
أَشَآءُۖ
میں چاہوں گا
وَرَحْمَتِى
اور میری رحمت
وَسِعَتْ
چھائی ہوئی ہے
كُلَّ
ہر
شَىْءٍۚ
چیز پر
فَسَأَكْتُبُهَا
پس عنقریب
لِلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
يَتَّقُونَ
جو تقوی اختیار کرتے ہیں
وَيُؤْتُونَ
اور دیتے ہیں
ٱلزَّكَوٰةَ
زکوۃ
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
هُم
وہ
بِـَٔايَٰتِنَا
ہماری آیات پر
يُؤْمِنُونَ
ایمان رکھتے ہیں

اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجیے اور آخرت کی بھی، ہم نے آپ کی طرف رجوع کر لیا" جواب میں ارشاد ہوا "سزا تو میں جسے چاہتا ہوں دیتا ہوں، مگر میری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے، اور اُسے میں اُن لوگوں کے حق میں لکھوں گا جو نافرمانی سے پرہیز کریں گے، زکوٰۃ دیں گے اور میری آیات پر ایمان لائیں گے"

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
يَتَّبِعُونَ
جو پیروی کرتے ہیں
ٱلرَّسُولَ
رسول
ٱلنَّبِىَّ
نبی کی
ٱلْأُمِّىَّ
جو امی ہے
ٱلَّذِى
وہ جو
يَجِدُونَهُۥ
وہ پاتے ہیں اس کو
مَكْتُوبًا
لکھا ہوا
عِندَهُمْ
اپنے پاس
فِى
میں
ٱلتَّوْرَىٰةِ
تورات
وَٱلْإِنجِيلِ
تورات
يَأْمُرُهُم
وہ حکم دیتا ہے ان کو
بِٱلْمَعْرُوفِ
نیکی کا
وَيَنْهَىٰهُمْ
اور روکتا ہے ان کو
عَنِ
سے
ٱلْمُنكَرِ
منکر
وَيُحِلُّ
اور حلال کرتا ہے
لَهُمُ
ان کے لیے
ٱلطَّيِّبَٰتِ
پاکیزہ چیزیں
وَيُحَرِّمُ
اور حرام کرتا ہے
عَلَيْهِمُ
ان پر
ٱلْخَبَٰٓئِثَ
ناپاک چیزیں
وَيَضَعُ
اور دور کرتا ہے
عَنْهُمْ
ان سے
إِصْرَهُمْ
ان کے بوجھ
وَٱلْأَغْلَٰلَ
اور طوق۔ بیڑیاں
ٱلَّتِى
وہ جو
كَانَتْ
تھیں
عَلَيْهِمْۚ
ان پر
فَٱلَّذِينَ
تو وہ لوگ
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
بِهِۦ
اس پر
وَعَزَّرُوهُ
اور انہوں نے قوت دی اس کو
وَنَصَرُوهُ
اور مدد کی اس کی
وَٱتَّبَعُوا۟
اور انہوں نے پیروی کی
ٱلنُّورَ
نور کی۔ روشنی کی
ٱلَّذِىٓ
وہ جو
أُنزِلَ
اتارا گیا
مَعَهُۥٓۙ
اس کے ساتھ
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہی لوگ
هُمُ
وہ جو
ٱلْمُفْلِحُونَ
فلاح پانے والے ہیں

(پس آج یہ رحمت اُن لوگوں کا حصہ ہے) جو اِس پیغمبر، نبی امی کی پیروی اختیار کریں جس کا ذکر اُنہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے، ان کے لیے پاک چیزیں حلال او ر ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے، اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو اُن پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور نصرت کریں اور اُس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے، وہی فلاح پانے والے ہیں

تفسير
قُلْ
کہہ دیجیے
يَٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلنَّاسُ
لوگو
إِنِّى
بیشک میں
رَسُولُ
رسول ہوں
ٱللَّهِ
اللہ کا
إِلَيْكُمْ
تمہاری طرف
جَمِيعًا
سب کے
ٱلَّذِى
وہ ذات
لَهُۥ
جس کے لیے ہے
مُلْكُ
بادشاہت
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِۖ
اور زمین کی
لَآ
نہیں
إِلَٰهَ
کوئی الہ
إِلَّا
مگر
هُوَ
وہی
يُحْىِۦ
وہ زندہ کرتا ہے
وَيُمِيتُۖ
اور موت دیتا ہے
فَـَٔامِنُوا۟
پس ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَرَسُولِهِ
اور اس کے رسول پر
ٱلنَّبِىِّ
جو نبی
ٱلْأُمِّىِّ
امی ہے
ٱلَّذِى
وہ جو
يُؤْمِنُ
ایمان لاتا ہے
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَكَلِمَٰتِهِۦ
اور اس کے کلمات پر
وَٱتَّبِعُوهُ
اور اس کی پیروی کرو
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
تَهْتَدُونَ
ہدایت پاجاؤ

اے محمدؐ، کہو کہ "اے انسانو، میں تم سب کی طرف اُس خدا کا پیغمبر ہوں جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی اُمی پر جو اللہ اور اس کے ارشادات کو مانتا ہے، اور پیروی اختیار کرو اُس کی، امید ہے کہ تم راہ راست پا لو گے"

تفسير
وَمِن
اور میں سے
قَوْمِ
قوم
مُوسَىٰٓ
موسیٰ
أُمَّةٌ
ایک گروہ تھا
يَهْدُونَ
جو ہدایت کرتے تھے۔ راہنمائی کرتے تھے
بِٱلْحَقِّ
حق کے ساتھ
وَبِهِۦ
اور اس کے ساتھ
يَعْدِلُونَ
وہ انصاف کرتے تھے

موسیٰؑ کی قوم میں ایک گروہ ایسا بھی تھا جو حق کے مطابق ہدایت کرتا اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتا تھا

تفسير
وَقَطَّعْنَٰهُمُ
اور تقسیم کردیا تھا ہم نے ان کو
ٱثْنَتَىْ
دو ۔
عَشْرَةَ
دس (بارہ)
أَسْبَاطًا
قبیلوں میں
أُمَمًاۚ
گروہ بنا کر
وَأَوْحَيْنَآ
اور وحی کی ہم نے
إِلَىٰ
طرف
مُوسَىٰٓ
موسیٰ کی
إِذِ
جب
ٱسْتَسْقَىٰهُ
پانی مانگا تھا اس سے
قَوْمُهُۥٓ
اس کی قوم نے
أَنِ
کہ
ٱضْرِب
مار
بِّعَصَاكَ
اپنا عصا
ٱلْحَجَرَۖ
پتھر پر
فَٱنۢبَجَسَتْ
پس پھوٹ نکلے
مِنْهُ
اس سے
ٱثْنَتَا
دو ۔
عَشْرَةَ
دس (بارہ)
عَيْنًاۖ
چشمے
قَدْ
تحقیق
عَلِمَ
جان لیا
كُلُّ
ہر
أُنَاسٍ
شخص۔ گروہ نے
مَّشْرَبَهُمْۚ
گھاٹ اپنا
وَظَلَّلْنَا
اور سایہ کیا ہم نے
عَلَيْهِمُ
ان پر
ٱلْغَمَٰمَ
بادلوں کا
وَأَنزَلْنَا
اور نازل کیا ہم نے
عَلَيْهِمُ
ان پر
ٱلْمَنَّ
من
وَٱلسَّلْوَىٰۖ
اور سلوی
كُلُوا۟
کھاؤ
مِن
میں سے
طَيِّبَٰتِ
پاکیزہ چیزوں
مَا
جو
رَزَقْنَٰكُمْۚ
رزق دیں ہم نے تم کو
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمُونَا
انہوں نے ظلم کیا ہم پر
وَلَٰكِن
لیکن
كَانُوٓا۟
تھے وہ
أَنفُسَهُمْ
اپنی جانوں پر
يَظْلِمُونَ
ظلم کرتے

اور ہم نے اس قوم کو بارہ گھرانوں میں تقسیم کر کے انہیں مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی اور جب موسیٰؑ سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اس کو اشارہ کیا کہ فلاں چٹان پر اپنی لاٹھی مارو چنانچہ اس چٹان سے یکایک بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنے پانی لینے کی جگہ متعین کر لی ہم نے اُن پر بادل کا سایہ کیا اور اُن پر من و سلویٰ اتارا کھاؤ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں مگر اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا تو ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے

تفسير