Skip to main content

وَاِذَا السَّمَاۤءُ كُشِطَتْۖ

وَإِذَا
اور جب
ٱلسَّمَآءُ
آسمان
كُشِطَتْ
اس کی کھال اتار دی جائے گی

اور جب سماوی طبقات کو پھاڑ کر اپنی جگہوں سے ہٹا دیا جائے گا،

تفسير

وَاِذَا الْجَحِيْمُ سُعِّرَتْۖ

وَإِذَا
اور جب
ٱلْجَحِيمُ
جہنم
سُعِّرَتْ
بھڑکا دی جائے گی

اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی،

تفسير

وَاِذَا الْجَـنَّةُ اُزْلِفَتْۖ

وَإِذَا
اور جب
ٱلْجَنَّةُ
جنت
أُزْلِفَتْ
قریب لے آئی جائے گی

اور جب جنت قریب کر دی جائے گی،

تفسير

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْۗ

عَلِمَتْ
جان لے گا
نَفْسٌ
ہر نفس
مَّآ
کیا
أَحْضَرَتْ
اس نے حاضر کیا/ کیا لے کر آیا

ہر شخص جان لے گا جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے،

تفسير

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ

فَلَآ
پس نہیں
أُقْسِمُ
میں قسم کھاتا ہوں
بِٱلْخُنَّسِ
پیچھے ہٹنے والے کی

تو میں قَسم کھاتا ہوں ان (آسمانی کرّوں) کی جو (ظاہر ہونے کے بعد) پیچھے ہٹ جاتے ہیں،

تفسير

الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ

ٱلْجَوَارِ
سیدھے چلنے والے
ٱلْكُنَّسِ
چھپ جانے والے (ستاروں کی)

جو بلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں (پھر ظاہر ہو کر) چھپ جاتے ہیں،

تفسير

وَالَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ

وَٱلَّيْلِ
اور رات کی
إِذَا
جب
عَسْعَسَ
وہ رخصت ہوتی ہے

اور رات کی قَسم جب اس کی تاریکی جانے لگے،

تفسير

وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ

وَٱلصُّبْحِ
اور صبح کی
إِذَا
جب
تَنَفَّسَ
وہ سانس لیتی ہے

اور صبح کی قَسم جب اس کی روشنی آنے لگے،

تفسير

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍۙ

إِنَّهُۥ
بیشک وہ
لَقَوْلُ
البتہ قول ہے/ کہنا ہے
رَسُولٍ
ایک پیام بر کا
كَرِيمٍ
معزز کا

بیشک یہ (قرآن) بڑی عزت و بزرگی والے رسول کا (پڑھا ہوا) کلام ہے،

تفسير

ذِىْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِى الْعَرْشِ مَكِيْنٍۙ

ذِى
والا ہے
قُوَّةٍ
قوت کا
عِندَ
نزدیک
ذِى
والے کے
ٱلْعَرْشِ
عرش (والے کے )
مَكِينٍ
بلند مرتبے والا

جو (دعوتِ حق، تبلیغِ رسالت اور روحانی استعداد میں) قوت و ہمت والے ہیں (اور) مالکِ عرش کے حضور بڑی قدر و منزلت (اور جاہ و عظمت) والے ہیں،

تفسير