فَسَوْفَ يَدْعُوْا ثُبُوْرًا ۙ
تو وہ عنقریب موت کو پکارے گا،
وَّيَصْلٰى سَعِيْرًا ۗ
اور وہ دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا،
اِنَّهٗ كَانَ فِىْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۗ
بیشک وہ (دنیا میں) اپنے اہلِ خانہ میں خوش و خرم رہتا تھا،
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَۛ
بیشک اس نے یہ گمان کر لیا تھا کہ وہ حساب کے لئے (اللہ کے پاس) ہرگز لوٹ کر نہ جائے گا،
بَلٰۤى ۛ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيْرًا ۗ
کیوں نہیں! بیشک اس کا رب اس کو خوب دیکھنے والا ہے،
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ
سو مجھے قَسم ہے شفق (یعنی شام کی سرخی یا اس کے بعد کے اُجالے) کی،
وَالَّيْلِ وَمَا وَسَقَۙ
اور رات کی اور ان چیزوں کی جنہیں وہ (اپنے دامن میں) سمیٹ لیتی ہے،
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ
اور چاند کی جب وہ پورا دکھائی دیتا ہے،
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍۗ
تم یقیناً طبق در طبق ضرور سواری کرتے ہوئے جاؤ گے،
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَۙ
تو انہیں کیا ہو گیا ہے کہ (قرآنی پیشین گوئی کی صداقت دیکھ کر بھی) ایمان نہیں لاتے،