Skip to main content
يُرْسِلِ
بھیجے گا
ٱلسَّمَآءَ
آسمان کو
عَلَيْكُم
تم پر
مِّدْرَارًا
خوب برسنے والا (بنا کر)

وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا

تفسير
وَيُمْدِدْكُم
اور مدد کرے گا تمہاری
بِأَمْوَٰلٍ
ساتھ مالوں کے
وَبَنِينَ
اور بیٹوں کے
وَيَجْعَل
اور بنائے گا
لَّكُمْ
تمہارے لیے
جَنَّٰتٍ
باغات
وَيَجْعَل
اور بنائے گا
لَّكُمْ
تمہارے لیے
أَنْهَٰرًا
نہریں

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا

تفسير
مَّا
کیا ہے
لَكُمْ
تم کو
لَا
نہیں
تَرْجُونَ
تم امید رکھتے
لِلَّهِ
اللہ کے لیے
وَقَارًا
کس وقار کی

تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟

تفسير
وَقَدْ
اور تحقیق
خَلَقَكُمْ
اس نے پیدا کیا تم کو
أَطْوَارًا
طرح طرح سے

حالانکہ اُس نے طرح طرح سے تمہیں بنایا ہے

تفسير
أَلَمْ
کیا نہیں
تَرَوْا۟
تم نے دیکھا
كَيْفَ
کس طرح
خَلَقَ
پیدا کیا
ٱللَّهُ
اللہ نے
سَبْعَ
سات
سَمَٰوَٰتٍ
آسمانوں کو
طِبَاقًا
تہ بہ تہ

کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے

تفسير
وَجَعَلَ
اور بنایا
ٱلْقَمَرَ
چاند کو
فِيهِنَّ
ان میں
نُورًا
نور
وَجَعَلَ
اور بنایا
ٱلشَّمْسَ
سورج کو
سِرَاجًا
چراغ

اور اُن میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟

تفسير
وَٱللَّهُ
اور اللہ نے
أَنۢبَتَكُم
اگایا تم کو
مِّنَ
سے
ٱلْأَرْضِ
زمین
نَبَاتًا
اگانا

اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا

تفسير
ثُمَّ
پھر
يُعِيدُكُمْ
اعادہ کرے گا تمہارا۔ لوٹائے گا تم کو
فِيهَا
اس میں
وَيُخْرِجُكُمْ
اور نکالے گا تم کو
إِخْرَاجًا
نکلنا

پھر وہ تمہیں اِسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اِس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا

تفسير
وَٱللَّهُ
اور اللہ نے
جَعَلَ
بنایا
لَكُمُ
تمہارے لیے
ٱلْأَرْضَ
زمین کو
بِسَاطًا
بچھونا

اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیا

تفسير
لِّتَسْلُكُوا۟
تاکہ تم چلو
مِنْهَا
اس میں
سُبُلًا
راستوں میں
فِجَاجًا
کشادہ

تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو"

تفسير