Skip to main content
وَٱذْكُرْ
اور ذکر کیجئے
فِى
میں
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب (میں)
إِبْرَٰهِيمَۚ
ابراہیم کا
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
كَانَ
تھے
صِدِّيقًا
بہت سچے
نَّبِيًّا
نبی

اور اس کتاب میں ابراہیمؑ کا قصہ بیان کرو، بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا

تفسير
إِذْ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِأَبِيهِ
اپنے باپ سے
يَٰٓأَبَتِ
اے اباجان
لِمَ
کیوں
تَعْبُدُ
آپ عبادت کرتے ہیں
مَا
جو
لَا
نہیں
يَسْمَعُ
سنتے
وَلَا
اور نہ
يُبْصِرُ
دیکھتے ہیں
وَلَا
اور نہ
يُغْنِى
کام آتے ہیں
عَنكَ
آپ کو
شَيْـًٔا
کچھ بھی

(انہیں ذرا اُس موقع کی یاد دلاؤ) جبکہ اُس نے اپنے باپ سے کہا کہ "ابّا جان، آپ کیوں اُن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟

تفسير
يَٰٓأَبَتِ
اے میرے اباجان
إِنِّى
بیشک میں
قَدْ
تحقیق
جَآءَنِى
آیا ہے میرے پاس
مِنَ
سے
ٱلْعِلْمِ
علم میں
مَا
جو
لَمْ
نہیں
يَأْتِكَ
آیا آپ کے پاس
فَٱتَّبِعْنِىٓ
پس پیروی کیجیے میری
أَهْدِكَ
میں رہنمائی کروں گا آپ کی
صِرَٰطًا
راستے کی طرف
سَوِيًّا
سیدھے

ابّا جان، میرے پاس ایک ایسا عِلم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا، آپ میرے پیچھے چلیں، میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا

تفسير
يَٰٓأَبَتِ
اے میرے اباجان
لَا
نہ
تَعْبُدِ
عبادت کیجئے
ٱلشَّيْطَٰنَۖ
شیطان کی
إِنَّ
کیونکہ
ٱلشَّيْطَٰنَ
شیطان
كَانَ
ہے
لِلرَّحْمَٰنِ
رحمن کے لیے
عَصِيًّا
نافرمان

ابّا جان! آپ شیطان کی بندگی نہ کریں، شیطان تو رحمٰن کا نافرمان ہے

تفسير
يَٰٓأَبَتِ
اے اباجان
إِنِّىٓ
بیشک میں
أَخَافُ
ڈرتا ہوں
أَن
کہ
يَمَسَّكَ
چھولے گا آپ کو۔ پکڑلے گا آپ کو
عَذَابٌ
ایک عذاب
مِّنَ
سے
ٱلرَّحْمَٰنِ
رحمن کی طرف (سے)
فَتَكُونَ
تو آپ ہوجائیں گے
لِلشَّيْطَٰنِ
شیطان کے لیے
وَلِيًّا
ساتھی۔ مددگار

ابّا جان، مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمان کے عذاب میں مُبتلا نہ ہو جائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں"

تفسير
قَالَ
کہا
أَرَاغِبٌ
کیا پھرنے والا ہے
أَنتَ
تو
عَنْ
سے
ءَالِهَتِى
میرے الٰہوں (سے)
يَٰٓإِبْرَٰهِيمُۖ
اے ابراہیم
لَئِن
البتہ اگر
لَّمْ
نہ
تَنتَهِ
تو باز آیا
لَأَرْجُمَنَّكَۖ
البتہ میں ضرور سنگسار کردوں گا تجھ کو
وَٱهْجُرْنِى
اور چھوڑ دو مجھ کو
مَلِيًّا
عرصہ دراز تک۔ لمبی مدت تک

باپ نے کہا "ابراہیمؑ، کیا تو میرے معبُودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا"

تفسير
قَالَ
بولے
سَلَٰمٌ
سلام ہو
عَلَيْكَۖ
آپ پر
سَأَسْتَغْفِرُ
عنقریب میں بخشش مانگوں گا
لَكَ
آپ کے لیے
رَبِّىٓۖ
اپنے رب سے
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
كَانَ
ہے
بِى
میرے ساتھ
حَفِيًّا
بڑا مہربان

ابراہیمؑ نے کہا "سلام ہے آپ کو میں اپنے رب سے دُعا کروں گا کہ آپ کو معاف کر دے، میرا رب مجھ پر بڑا ہی مہربان ہے

تفسير
وَأَعْتَزِلُكُمْ
اور میں چھوڑتا ہوں آپ کو
وَمَا
اور جن کو
تَدْعُونَ
آپ پکارتے ہیں
مِن
کے
دُونِ
سوائے
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَأَدْعُوا۟
اور میں پکارتا ہوں
رَبِّى
اپنے رب کو
عَسَىٰٓ
امید ہے
أَلَّآ
کہ نہ
أَكُونَ
میں ہوں گا
بِدُعَآءِ
دعا کے ساتھ
رَبِّى
اپنے رب کی (اپنے رب کو پکار کر)
شَقِيًّا
نامراد

میں آپ لوگوں کو بھی چھوڑتا ہوں اور اُن ہستیوں کو بھی جنہیں آپ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہیں میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا، امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کے نامراد نہ رہوں گا"

تفسير
فَلَمَّا
تو جب
ٱعْتَزَلَهُمْ
جدا ہوا ان سے
وَمَا
اور جن کی
يَعْبُدُونَ
وہ عبادت کرتے تھے
مِن
کے
دُونِ
سوائے
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَهَبْنَا
عطا کیا ہم نے
لَهُۥٓ
اس کے لیے
إِسْحَٰقَ
اسحاق کو
وَيَعْقُوبَۖ
اور یعقوب کو
وَكُلًّا
اور ہر ایک کو
جَعَلْنَا
بنایا ہم نے
نَبِيًّا
نبی

پس جب وہ اُن لوگوں سے اور اُن کے معبُودانِ غیر اللہ سے جُدا ہو گیا تو ہم نے اُس کو اسحاقؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو نبی بنایا

تفسير
وَوَهَبْنَا
اور عطا کیا ہم نے
لَهُم
ان کو
مِّن
سے
رَّحْمَتِنَا
اپنی رحمت میں سے
وَجَعَلْنَا
اور بنائی ہم نے
لَهُمْ
ان کے لیے
لِسَانَ
زبان
صِدْقٍ
سچی
عَلِيًّا
بلند مرتبہ

اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی ناموری عطا کی

تفسير