وَمَا يُغْنِىْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىۗ
اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا،
اِنَّ عَلَيْنَا لَـلْهُدٰىۖ
بیشک راہِ (حق) دکھانا ہمارے ذمہ ہے،
وَاِنَّ لَـنَا لَـلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰى
اور بیشک ہم ہی آخرت اور دنیا کے مالک ہیں،
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ
سو میں نے تمہیں (دوزخ کی) آگ سے ڈرا دیا ہے جو بھڑک رہی ہے،
لَا يَصْلٰٮهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ
جس میں انتہائی بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا،
الَّذِىْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۗ
جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا،
وَسَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ
اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا،
الَّذِىْ يُؤْتِىْ مَالَهٗ يَتَزَكّٰىۚ
جو اپنا مال (اﷲ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے،
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ
اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو،
اِلَّا ابْتِغَاۤءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ
مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)،