Skip to main content
وَلَمَّا
اور جب
جَآءَهُمْ
آگیا ان کے پاس
رَسُولٌ
ایک رسول
مِّنْ
سے
عِندِ
پاس سے
ٱللَّهِ
اللہ کے
مُصَدِّقٌ
جو تصدیق کرنے والا ہے
لِّمَا
واسطے اس چیز کے جو
مَعَهُمْ
ان کے پاس سے
نَبَذَ
پھینک دیا
فَرِيقٌ
ایک گروہ نے
مِّنَ
سے
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں میں
أُوتُوا۟
جو دیئے گئے
ٱلْكِتَٰبَ
کتاب
كِتَٰبَ
کتاب
ٱللَّهِ
اللہ کی
وَرَآءَ
پیچھے
ظُهُورِهِمْ
اپنے پیٹھوں کے
كَأَنَّهُمْ
گویا کہ وہ
لَا
نہیں
يَعْلَمُونَ
وہ جانتے

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول اس کتاب کی تصدیق و تائید کرتا ہوا آیا جو ان کے ہاں پہلے سے موجود تھی، تو اِن اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پشت ڈالا، گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں

تفسير
وَٱتَّبَعُوا۟
اور پیچھے پڑگئے / پیروی کرنے لگے
مَا
اس کی جو
تَتْلُوا۟
پڑھتے تھے
ٱلشَّيَٰطِينُ
شیطان
عَلَىٰ
اوپر
مُلْكِ
بادشاہت
سُلَيْمَٰنَۖ
سلیمان کی
وَمَا
حالانکہ نہیں
كَفَرَ
کفر کیا تھا
سُلَيْمَٰنُ
سلیمان نے
وَلَٰكِنَّ
بلکہ / لیکن
ٱلشَّيَٰطِينَ
شیاطین نے
كَفَرُوا۟
کفر کیا تھا
يُعَلِّمُونَ
وہ تعلیم دیتے تھے
ٱلنَّاسَ
لوگوں کو
ٱلسِّحْرَ
جادو کی
وَمَآ
اور اس کی جو
أُنزِلَ
نازل کیا گیا تھا
عَلَى
اوپر
ٱلْمَلَكَيْنِ
دو فرشتوں کے
بِبَابِلَ
بابل میں
هَٰرُوتَ
ہاروت
وَمَٰرُوتَۚ
اور ماروت ( پر)
وَمَا
اورنہیں
يُعَلِّمَانِ
وہ دونوں سکھاتے تھے
مِنْ
اور
أَحَدٍ
کسی ایک کو
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
يَقُولَآ
وہ دونوں کہتے
إِنَّمَا
بیشک
نَحْنُ
ہم
فِتْنَةٌ
آزمائش ہیں/ فتنہ ہیں
فَلَا
تو نہ
تَكْفُرْۖ
تم کفر کرو
فَيَتَعَلَّمُونَ
تو وہ سیکھتے تھے
مِنْهُمَا
ان دونوں سے
مَا
اس کو جو
يُفَرِّقُونَ
وہ تفریق ڈال دیں
بِهِۦ
ساتھ اس کے
بَيْنَ
درمیان
ٱلْمَرْءِ
شوہر کے
وَزَوْجِهِۦۚ
اور اس کی بیوی کے
وَمَا
حالانکہ نہیں تھے
هُم
وہ
بِضَآرِّينَ
نقصان دینے والے / ضرر پہنچانے والے
بِهِۦ
ساتھ اس کے
مِنْ
سے
أَحَدٍ
کسی ایک کو
إِلَّا
مگر
بِإِذْنِ
ساتھ اذن
ٱللَّهِۚ
اللہ کے
وَيَتَعَلَّمُونَ
اور وہ سیکھتے تھے
مَا
وہ جو
يَضُرُّهُمْ
نقصان دیتا تھا ان کو
وَلَا
اور نا
يَنفَعُهُمْۚ
نفع دیتا ان کو
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
عَلِمُوا۟
وہ جانتے تھے
لَمَنِ
البتہ جو بھی
ٱشْتَرَىٰهُ
خریدے گا اس کو
مَا
نہیں ہے
لَهُۥ
اس کے لئیے
فِى
میں
ٱلْءَاخِرَةِ
آخرت
مِنْ
سے
خَلَٰقٍۚ
کوئی حصہ
وَلَبِئْسَ
اور البتہ کتنا برا تھا
مَا
جو
شَرَوْا۟
انہوں بیچ ڈالا
بِهِۦٓ
سساتھ اس کے
أَنفُسَهُمْۚ
اپنی جانوں کو
لَوْ
کاش
كَانُوا۟
وہ ہوتے
يَعْلَمُونَ
وہ جانتے

اور لگے اُن چیزوں کی پیروی کرنے، جو شیا طین، سلیمانؑ کی سلطنت کا نام لے کر پیش کیا کرتے تھے، حالانکہ سلیمانؑ نے کبھی کفر نہیں کیا، کفر کے مرتکب تو وہ شیاطین تھے جو لوگوں کو جادو گری کی تعلیم دیتے تھے وہ پیچھے پڑے اُس چیز کے جو بابل میں دو فرشتوں، ہاروت و ماروت پر نازل کی گئی تھی، حالانکہ وہ (فرشتے) جب بھی کسی کو اس کی تعلیم دیتے تھے، تو پہلے صاف طور پر متنبہ کر دیا کرتے تھے کہ "دیکھ، ہم محض ایک آزمائش ہیں، تو کفر میں مبتلا نہ ہو" پھر بھی یہ لوگ اُن سے وہ چیز سیکھتے تھے، جس سے شوہر اور بیوی میں جدائی ڈال دیں ظاہر تھا کہ اذنِ الٰہی کے بغیر وہ اس ذریعے سے کسی کو بھی ضرر نہ پہنچا سکتے تھے، مگراس کے باوجود وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو خود ان کے لیے نفع بخش نہیں، بلکہ نقصان د ہ تھی اور انہیں خوب معلوم تھا کہ جو اس چیز کا خریدار بنا، اس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں کتنی بری متاع تھی جس کے بدلے انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا، کاش انہیں معلوم ہوتا!

تفسير
وَلَوْ
اور اگر
أَنَّهُمْ
بیشک وہ
ءَامَنُوا۟
وہ ایمان لاتے
وَٱتَّقَوْا۟
اورتقویٰ اختیار کرتے
لَمَثُوبَةٌ
البتہ بدلہ پاتے / ثواب پاتے
مِّنْ
سے
عِندِ
پاس
ٱللَّهِ
اللہ کے
خَيْرٌۖ
اچھا / بہتر
لَّوْ
کاش
كَانُوا۟
وہ ہوتے
يَعْلَمُونَ
وہ جانتے

اگر وہ ایمان اور تقویٰ اختیار کرتے، تو اللہ کے ہاں اس کا جو بدلہ ملتا، وہ ان کے لیے زیادہ بہتر تھا، کاش اُنہیں خبر ہوتی

تفسير
يَٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو !
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے ہو
لَا
نہ
تَقُولُوا۟
تم کہو
رَٰعِنَا
راعنا / ہماری رعایت کیجئے
وَقُولُوا۟
بلکہ کہو
ٱنظُرْنَا
ہماری طرف نظر کیجئے
وَٱسْمَعُوا۟ۗ
اور سنا کرو
وَلِلْكَٰفِرِينَ
اورکافروں کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
أَلِيمٌ
دردناک

اے لوگو جو ایمان لائے ہو; رَاعِناَ نہ کہا کرو، بلکہ اُنظرنَا کہو اور توجہ سے بات کو سنو، یہ کافر تو عذاب الیم کے مستحق ہیں

تفسير
مَّا
نہیں
يَوَدُّ
چاہتے دلی طور پر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
مِنْ
سے
أَهْلِ
اہل
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب
وَلَا
اور نا
ٱلْمُشْرِكِينَ
وہ جو مشرک ہیں
أَن
یہ کہ
يُنَزَّلَ
نازل کی جائے
عَلَيْكُم مِّنْ
اوپر تمہارے
خَيْرٍ
کوئی بھلائی
مِّن
اللہ
رَّبِّكُمْۗ
تمہارے رب کی طرف سے
وَٱللَّهُ
اور اللہ
يَخْتَصُّ
خاص کرلیتا ہے
بِرَحْمَتِهِۦ
اپنی رحمت کے ساتھ
مَن
جس کو
يَشَآءُۚ
وہ چاہتا ہے
وَٱللَّهُ ذُو
اور اللہ
ٱلْفَضْلِ
فضل والا ہے
ٱلْعَظِيمِ
بڑے

یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو، مگر اللہ جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے لیے چن لیتا ہے اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے

تفسير
مَا
نہیں
نَنسَخْ
ہم منسوخ کرتے ہیں
مِنْ
سے
ءَايَةٍ
کوئی آیت
أَوْ
یا
نُنسِهَا
ہم بھلا دیتے ہیں اس کو / محو کردیتے ہیں اس کو / مؤخر کردیتے ہیں اس کو
نَأْتِ
ہم لے آتے ہیں
بِخَيْرٍ
بہتر
مِّنْهَآ
اس سے
أَوْ
یا
مِثْلِهَآۗ
اس جیسی
أَلَمْ
کیا
تَعْلَمْ
نہیں تم جانتے
أَنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ
عَلَىٰ
اوپر
كُلِّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کے
قَدِيرٌ
قدرت رکھنے والا ہے

ہم اپنی جس آیت کو منسوخ کر دیتے ہیں یا بُھلا دیتے ہیں، اس کی جگہ اس سے بہتر لے آتے ہیں یا کم از کم ویسی ہی کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے؟

تفسير
أَلَمْ
کیا
تَعْلَمْ
نہیں تم جانتے
أَنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ
لَهُۥ
اس کے لئے ہے
مُلْكُ
بادشاہت
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِۗ
اور زمین کی
وَمَا
اور نہیں
لَكُم
تمہارے لئے
مِّن
سے
دُونِ
سوائے
ٱللَّهِ
اللہ کے
مِن
کوئی
وَلِىٍّ
دوست
وَلَا
اور نا
نَصِيرٍ
کوئی مددگار

کیا تمہیں خبر نہیں ہے کہ زمیں اور آسمان کی فرمانروائی اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے سوا کوئی تمہاری خبر گیری کرنے اور تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے؟

تفسير
أَمْ
یا
تُرِيدُونَ
تم چاہتے ہو
أَن
کہ
تَسْـَٔلُوا۟
تم سوال کرو
رَسُولَكُمْ
اپنے رسول سے
كَمَا
جیسا کہ
سُئِلَ
سوال کئے گئے
مُوسَىٰ
موسیٰ
مِن
اس سے
قَبْلُۗ
قبل
وَمَن
اور جو کوئی
يَتَبَدَّلِ
بدل کرلے گا
ٱلْكُفْرَ
کفر کو
بِٱلْإِيمَٰنِ
بدلے ایمان کے
فَقَدْ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ
سیدھے
ٱلسَّبِيلِ
راستے سے

پھر کیا تم اپنے رسول سے اس قسم کے سوالات اور مطالبہ کرنا چاہتے ہو، جیسے اس سے پہلے موسیٰؑ سے کیے جا چکے ہیں؟ حالانکہ جس شخص نے ایمان کی روش کو کفر کی روش سے بدل لیا وہ راہ راست سے بھٹک گیا

تفسير
وَدَّ
چاہتے ہیں
كَثِيرٌ
بہت سے
مِّنْ
سے
أَهْلِ
اہل
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب میں
لَوْ
کاش
يَرُدُّونَكُم
وہ لوٹادیں تمہیں / وہ پھیرا دیں تمہیں
مِّنۢ
سے
بَعْدِ
بعد
إِيمَٰنِكُمْ
ایمان کے تمہارے
كُفَّارًا
کافر بنا کر
حَسَدًا
حسد (کی وجہ سے)
مِّنْ
سے
عِندِ
پاس
أَنفُسِهِم
ان کے نفسوں کے
مِّنۢ
سے
بَعْدِ
بعد اس کے
مَا
جو
تَبَيَّنَ
واضح ہوگیا
لَهُمُ
ان کے لئیے
ٱلْحَقُّۖ
حق
فَٱعْفُوا۟
پس معاف کردو
وَٱصْفَحُوا۟
اور در گزر کرو
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
يَأْتِىَ
لے آئے
ٱللَّهُ
اللہ
بِأَمْرِهِۦٓۗ
فیصلہ اپنا
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
عَلَىٰ
اوپر
كُلِّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کے
قَدِيرٌ
قدرت رکھنے والا ہے

اہل کتاب میں سے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تمہیں ایمان سے پھیر کر پھر کفر کی طرف پلٹا لے جائیں اگرچہ حق ان پر ظاہر ہو چکا ہے، مگر اپنے نفس کے حسد کی بنا پر تمہارے لیے ان کی یہ خواہش ہے اس کے جواب میں تم عفو و در گزر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ خود ہی اپنا فیصلہ نافذ کر دے مطمئن رہو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

تفسير
وَأَقِيمُوا۟
اور قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ
نماز کو
وَءَاتُوا۟
اورادا کرو
ٱلزَّكَوٰةَۚ
زکوۃ کو
وَمَا
اور جو
تُقَدِّمُوا۟
تم آگے بھیجو گے
لِأَنفُسِكُم
اپنے نفسوں کے لئے
مِّنْ
سے
خَيْرٍ
کسی بھلائی میں
تَجِدُوهُ
تم پاؤ گے اس کو
عِندَ
پاس
ٱللَّهِۗ
اللہ کے
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِيرٌ
دیکھنے والا ہے

نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو تم اپنی عاقبت کے لیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے جو کچھ تم کرتے ہو، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے

تفسير