مُتَّكِـِٔينَ
تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
فِيهَا
ان میں
يَدْعُونَ
طلب کریں گے وہ
فِيهَا
ان میں
بِفَٰكِهَةٍ
پھل
كَثِيرَةٍ
بہت سے
وَشَرَابٍ
اور مشروبات
ان میں وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، خوب خوب فواکہ اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے
وَعِندَهُمْ
اور ان کے پاس ہوں گی
قَٰصِرَٰتُ
جھکانے والیاں
ٱلطَّرْفِ
نگاہوں کو
أَتْرَابٌ
ہم عمر
اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن بیویاں ہوں گی
هَٰذَا
یہ ہے
مَا
وہ جس کا
تُوعَدُونَ
تم وعدہ کئے جاتے تھے
لِيَوْمِ
دن کے لئے
ٱلْحِسَابِ
حساب کے
یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں حساب کے دن عطا کرنے کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
إِنَّ
بیشک
هَٰذَا
یہ
لَرِزْقُنَا
البتہ ہمارا رزق ہے
مَا
نہیں ہے
لَهُۥ مِن
اس کے لئے
نَّفَادٍ
کم ہونا/ ختم ہونا
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں
هَٰذَاۚ
یہ تو ہے یہ بات
وَإِنَّ
اور بیشک
لِلطَّٰغِينَ
سرکش لوگوں کے لئے
لَشَرَّ
البتہ بہت برا
مَـَٔابٍ
ٹھکانہ ہے
یہ تو ہے متقیوں کا انجام اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے
جَهَنَّمَ
جہنم
يَصْلَوْنَهَا
وہ داخل ہوں گے اس میں
فَبِئْسَ
تو بہت ہی برا
ٱلْمِهَادُ
ٹھکانہ
جہنم جس میں وہ جھلسے جائیں گے، بہت ہی بری قیام گاہ
هَٰذَا
یہ ہے (یہ بات)
فَلْيَذُوقُوهُ
پس ضرور وہ چکھیں گے اس کو
حَمِيمٌ
جو کھولتا ہوا پانی ہے
وَغَسَّاقٌ
اور پیپ لہو ہے
یہ ہے اُن کے لیے، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو
وَءَاخَرُ
اور کچھ دوسرا
مِن
سے
شَكْلِهِۦٓ
اس کی شکل
أَزْوَٰجٌ
بہت سا/قسم قسم کا/ انواع اقسام کا
اور اسی قسم کی دوسری تلخیوں کا
هَٰذَا
یہ
فَوْجٌ
ایک لشکر ہے
مُّقْتَحِمٌ
داخل ہونے والا/ گھسنے والا
مَّعَكُمْۖ
تمہارے ساتھ
لَا
نہیں
مَرْحَبًۢا
کوئی مرحبا
بِهِمْۚ
ان کو
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
صَالُوا۟
داخل ہونے والے ہیں
ٱلنَّارِ
آگ میں
(وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) "یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں"
قَالُوا۟
وہ کہیں گے
بَلْ
بلکہ
أَنتُمْ
تم کو
لَا
نہ
مَرْحَبًۢا
ہو خوش آمدید
بِكُمْۖ
تمہارے لئے
أَنتُمْ
تمہی نے
قَدَّمْتُمُوهُ
پیش کیا ہے تم نے اس کو
لَنَاۖ
ہمارے لئے
فَبِئْسَ
تو کتنا برا ہے
ٱلْقَرَارُ
ٹھکانہ/ جائے قرار
وہ اُن کو جواب دیں گے "نہیں بلکہ تم ہی جھلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے نہیں تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو، کیسی بری ہے یہ جائے قرار"