Skip to main content
bismillah
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
وَصَدُّوا۟
اور روکا
عَن
سے
سَبِيلِ
راستے (سے)
ٱللَّهِ
اللہ کے
أَضَلَّ
ضائع کردیئے (اللہ نے)
أَعْمَٰلَهُمْ
ان کے اعمال

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا، اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا

تفسير
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّٰلِحَٰتِ
اچھے
وَءَامَنُوا۟
اور وہ ایمان لائے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
نُزِّلَ
نازل کیا گیا
عَلَىٰ
پر
مُحَمَّدٍ
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
وَهُوَ
اور وہ
ٱلْحَقُّ
حق ہے
مِن
سے
رَّبِّهِمْۙ
ان کے رب کی طرف (سے)
كَفَّرَ
اس نے دور کردیں
عَنْهُمْ
ان سے
سَيِّـَٔاتِهِمْ
ان کی برائیاں
وَأَصْلَحَ
اور درست کردیا
بَالَهُمْ
ان کا حال

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اُس چیز کو مان لیا جو محمدؐ پر نازل ہوئی ہے اور ہے وہ سراسر حق اُن کے رب کی طرف سے اللہ نے ان کی برائیاں اُن سے دور کر دیں اور ان کا حال درست کر دیا

تفسير
ذَٰلِكَ
یہ
بِأَنَّ
بوجہ اس کے کہ بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
ٱتَّبَعُوا۟
انہوں نے پیروی کی
ٱلْبَٰطِلَ
باطل کی
وَأَنَّ
اور بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
ٱتَّبَعُوا۟
انہوں نے پیروی کی
ٱلْحَقَّ
حق کی
مِن
سے
رَّبِّهِمْۚ
اپنے رب کی طرف (سے)
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
يَضْرِبُ
بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ
اللہ
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
أَمْثَٰلَهُمْ
ان کی مثالیں۔ ان کے حالات

یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اُس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے اِس طرح اللہ لوگوں کو اُن کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہے

تفسير
فَإِذَا
پھر جب
لَقِيتُمُ
ملاقات کرو تم
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں سے
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
فَضَرْبَ
تو مارنا ہے
ٱلرِّقَابِ
گردنوں کا
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
إِذَآ
جب
أَثْخَنتُمُوهُمْ
خوب سختی کرو تم ان سے۔ خوب خون بہا چکو تم ان کا
فَشُدُّوا۟
پھر پکا کرو
ٱلْوَثَاقَ
بندھن کو
فَإِمَّا
پھر خواہ
مَنًّۢا
احسان کرو
بَعْدُ
اس کے بعد
وَإِمَّا
اور خواہ
فِدَآءً
فدیہ لو
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
تَضَعَ
ڈال دے۔ رکھ دے
ٱلْحَرْبُ
جنگ
أَوْزَارَهَاۚ
اپنے اوزار۔ ہتھیار
ذَٰلِكَ
یہ بات
وَلَوْ
اور اگر
يَشَآءُ
چاہتا
ٱللَّهُ
اللہ
لَٱنتَصَرَ
البتہ بدلے لے لیتا
مِنْهُمْ
ان سے
وَلَٰكِن
لیکن
لِّيَبْلُوَا۟
تاکہ آزمائے
بَعْضَكُم
تم میں سے بعض کو
بِبَعْضٍۗ
ساتھ بعض کے
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
قُتِلُوا۟
جو مارے گئے
فِى
میں
سَبِيلِ
راستے (میں)
ٱللَّهِ
اللہ کے
فَلَن
تو ہرگز نہ
يُضِلَّ
ضائع کرے گا
أَعْمَٰلَهُمْ
ان کے اعمال کو

پس جب اِن کافروں سے تمہاری مڈ بھیڑ ہو تو پہلا کام گردنیں مارنا ہے، یہاں تک کہ جب تم ان کو اچھی طرح کچل دو تب قیدیوں کو مضبوط باندھو، اس کے بعد (تمہیں اختیار ہے) احسان کرو یا فدیے کا معاملہ کر لو، تا آنکہ لڑائی اپنے ہتھیار ڈال دے یہ ہے تمہارے کرنے کا کام اللہ چاہتا تو خود ہی اُن سے نمٹ لیتا، مگر (یہ طریقہ اُس نے اس لیے اختیار کیا ہے) تاکہ تم لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعہ سے آزمائے اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں گے اللہ ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہ کرے گا

تفسير
سَيَهْدِيهِمْ
عنقریب وہ رہنمائی کرے گا ان کی
وَيُصْلِحُ
اور اصلاح کردے گا
بَالَهُمْ
ان کے حال کی

وہ ان کی رہنمائی فرمائے گا، ان کا حال درست کر دے گا

تفسير
وَيُدْخِلُهُمُ
اور داخل کرے گا ان کو
ٱلْجَنَّةَ
جنت میں
عَرَّفَهَا
پہچان کرا دی اس کی۔ تعریف کردی اس کی
لَهُمْ
ان کے لیے

اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہے

تفسير
يَٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو
ءَامَنُوٓا۟
جو ایمان لائے ہو
إِن
اگر
تَنصُرُوا۟
تم مدد کرو گے
ٱللَّهَ
اللہ کی
يَنصُرْكُمْ
وہ مدد کرے گا تمہاری
وَيُثَبِّتْ
اور جمادے گا
أَقْدَامَكُمْ
تمہارے قدموں کو

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا

تفسير
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
فَتَعْسًا
پس تباہی ہے
لَّهُمْ
ان کے لیے
وَأَضَلَّ
اور اس نے بھٹکا دیا
أَعْمَٰلَهُمْ
ان کے اعمال کو

رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، تو اُن کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے

تفسير
ذَٰلِكَ
یہ
بِأَنَّهُمْ
بات بوجہ اس کے کہ بیشک
كَرِهُوا۟
انہوں نے ناپسند کیا
مَآ
جو
أَنزَلَ
نازل فرمایا
ٱللَّهُ
اللہ نے
فَأَحْبَطَ
تو اس نے ضائع کردیئے
أَعْمَٰلَهُمْ
ان کے اعمال

کیونکہ انہوں نے اُس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے اُن کے اعمال ضائع کر دیے

تفسير
أَفَلَمْ
کیا پھر نہیں
يَسِيرُوا۟
وہ چلے پھرے
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
فَيَنظُرُوا۟
تو وہ دیکھتے
كَيْفَ
کس طرح
كَانَ
ہوا
عَٰقِبَةُ
انجام
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کا
مِن
سے
قَبْلِهِمْۚ
جو ان سے پہلے تھے
دَمَّرَ
ہلاکت ڈالی
ٱللَّهُ
اللہ نے
عَلَيْهِمْۖ
ان پر
وَلِلْكَٰفِرِينَ
اور کافروں کے لیے
أَمْثَٰلُهَا
اس کی مثالیں ہیں

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ اُن لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ اللہ نے اُن کا سب کچھ اُن پر الٹ دیا، اور ایسے نتائج اِن کافروں کے لیے مقدر ہیں

تفسير
کے بارے میں معلومات :
محمد
القرآن الكريم:محمد
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Muhammad
سورہ نمبر:47
کل آیات:38
کل کلمات:558
کل حروف:2475
کل رکوعات:4
مقام نزول:مدینہ منورہ
ترتیب نزولی:95
آیت سے شروع:4545