عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَـكُمْ وَنُـنْشِئَكُمْ فِىْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
اس بات سے (بھی عاجز نہیں ہیں) کہ تمہارے جیسے اوروں کو بدل (کر بنا) دیں اور تمہیں ایسی صورت میں پیدا کر دیں جسے تم جانتے بھی نہ ہو،
وَلَـقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ
اور بیشک تم نے پہلے پیدائش (کی حقیقت) معلوم کر لی پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے،
اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَۗ
بھلا یہ بتاؤ جو (بیج) تم کاشت کرتے ہو،
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ
تو کیا اُس (سے کھیتی) کو تم اُگاتے ہو یا ہم اُگانے والے ہیں،
لَوْ نَشَاۤءُ لَجَـعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ
اگر ہم چاہیں تو اسے ریزہ ریزہ کر دیں پھر تم تعجب اور ندامت ہی کرتے رہ جاؤ،
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ
(اور کہنے لگو): ہم پر تاوان پڑ گیا،
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ
بلکہ ہم بے نصیب ہوگئے،
اَفَرَءَيْتُمُ الْمَاۤءَ الَّذِىْ تَشْرَبُوْنَۗ
بھلا یہ بتاؤ جو پانی تم پیتے ہو،
ءَاَنْـتُمْ اَنْزَلْـتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
کیا اسے تم نے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں،
لَوْ نَشَاۤءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ
اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری بنا دیں، پھر تم شکر ادا کیوں نہیں کرتے،