Skip to main content

الَّذِيْنَ يُكَذِّبُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِۗ

ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
يُكَذِّبُونَ
جو جھٹلاتے ہیں
بِيَوْمِ
ساتھ دن
ٱلدِّينِ
بدلے کے (دن کو)

جو لوگ روزِ جزا کو جھٹلاتے ہیں،

تفسير

وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍۙ

وَمَا
اور نہیں
يُكَذِّبُ
جھٹلاتا
بِهِۦٓ
اس کو
إِلَّا
مگر
كُلُّ
ہر
مُعْتَدٍ
حد سے بڑھنے والا
أَثِيمٍ
گناہ گار

اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا سوائے ہر اس شخص کے جو سرکش و گنہگار ہے،

تفسير

اِذَا تُتْلٰى عَلَيْهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَۗ

إِذَا
جب
تُتْلَىٰ
پڑھی جاتی ہے
عَلَيْهِ
اس پر
ءَايَٰتُنَا
ہماری آیات
قَالَ
کہتا ہے
أَسَٰطِيرُ
کہانیاں ہیں
ٱلْأَوَّلِينَ
پہلوں کی

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا (یا سمجھتا) ہے کہ (یہ تو) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں،

تفسير

كَلَّا بَلْ ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ

كَلَّاۖ
ہرگز نہیں
بَلْۜ
بلکہ
رَانَ
زنگ چڑھ گیا ہے
عَلَىٰ
پر
قُلُوبِهِم
ان کے دلوں (پر)
مَّا
جو کچھ
كَانُوا۟
ہیں وہ
يَكْسِبُونَ
کمائی کرتے

(ایسا) ہرگز نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر ان اَعمالِ (بد) کا زنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کمایا کرتے تھے (اس لیے آیتیں ان کے دل پر اثر نہیں کرتیں)،

تفسير

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَٮِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَۗ

كَلَّآ
ہرگز نہیں
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
عَن
سے
رَّبِّهِمْ
اپنے رب (سے)
يَوْمَئِذٍ
اس دن
لَّمَحْجُوبُونَ
البتہ حجاب میں رکھے جانے والے ہیں

حق یہ ہے کہ بیشک اس دن انہیں اپنے ر ب کے دیدار سے (محروم کرنے کے لئے) پسِ پردہ کر دیا جائے گا،

تفسير

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِيْمِۗ

ثُمَّ
پھر
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
لَصَالُوا۟
البتہ داخل ہونے والے ہیں
ٱلْجَحِيمِ
جہنم میں

پھر وہ دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گے،

تفسير

ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۗ

ثُمَّ
پھر
يُقَالُ
کہا جائے گا
هَٰذَا
یہ ہے
ٱلَّذِى
وہ چیز
كُنتُم
تھے تم
بِهِۦ
جس کو
تُكَذِّبُونَ
تم جھٹلایا کرتے

پھر ان سے کہا جائے گا: یہ وہ (عذابِ جہنم) ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،

تفسير

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِىْ عِلِّيِّيْنَۗ

كَلَّآ
ہرگز نہیں
إِنَّ
بیشک
كِتَٰبَ
کتاب
ٱلْأَبْرَارِ
نیک لوگوں کی
لَفِى
البتہ میں
عِلِّيِّينَ
علییین میں ہوگی

یہ (بھی) حق ہے کہ بیشک نیکوکاروں کا نوشتہ اعمال علّیّین (یعنی دیوان خانۂ جنت) میں ہے،

تفسير

وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوْنَۗ

وَمَآ
اور کیا چیز
أَدْرَىٰكَ
بتائے تجھ کو
مَا
کیا ہے
عِلِّيُّونَ
علیین

اور آپ نے کیا جانا کہ علّیّین کیا ہے،

تفسير

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ

كِتَٰبٌ
ایک کتاب ہے
مَّرْقُومٌ
رقم کی ہوئی/ لکھی ہوئی

(یہ جنت کے اعلیٰ درجہ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ان جنتیوں کے نام اور اَعمال درج ہیں جنہیں اعلیٰ مقامات دئیے جائیں گے)،

تفسير