Skip to main content
وَمَن
اور جو کوئی
يَقْنُتْ
اطاعت کرے گی
مِنكُنَّ
تم میں سے
لِلَّهِ
اللہ کے لیے
وَرَسُولِهِۦ
اور اس کے رسول کی
وَتَعْمَلْ
اور عمل کرے گی
صَٰلِحًا
اچھے
نُّؤْتِهَآ
ہم دیں گے اس کو
أَجْرَهَا
اس کا اجر
مَرَّتَيْنِ
دوگنا
وَأَعْتَدْنَا
اور تیار رکھا ہے ہم نے
لَهَا
اس کے لیے
رِزْقًا
رزق
كَرِيمًا
کریم

اور تم میں سے جو اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے

تفسير
يَٰنِسَآءَ
اے بیویو
ٱلنَّبِىِّ
نبی کی
لَسْتُنَّ
نہیں ہو تم
كَأَحَدٍ
مانند کسی ایک
مِّنَ
سے
ٱلنِّسَآءِۚ
عام کے عورتوں میں سے
إِنِ
اگر
ٱتَّقَيْتُنَّ
تم نے تقوی اختیار کیا
فَلَا
تو نہ
تَخْضَعْنَ
تم نرمی کرنا
بِٱلْقَوْلِ
بات میں
فَيَطْمَعَ
ورنہ طمع رکھ بیٹھے گا
ٱلَّذِى
وہ شخص
فِى
میں
قَلْبِهِۦ
جس کے دل میں
مَرَضٌ
کوئی بیماری ہے
وَقُلْنَ
اور کہو
قَوْلًا
بات
مَّعْرُوفًا
معروف۔ نیکی کی۔ قاعدے کی۔ بھلی

نبیؐ کی بیویو، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مُبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے، بلکہ صاف سیدھی بات کرو

تفسير
وَقَرْنَ
اور ٹکی رہو
فِى
میں
بُيُوتِكُنَّ
اپنے گھروں (میں)
وَلَا
اور نہ
تَبَرَّجْنَ
تم اظہار زینت کرو
تَبَرُّجَ
(جیسا کہ) اظہار زینت تھا
ٱلْجَٰهِلِيَّةِ
جاہلیت کا
ٱلْأُولَىٰۖ
پہلی
وَأَقِمْنَ
اور قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ
نماز
وَءَاتِينَ
اور دیتی رہو
ٱلزَّكَوٰةَ
زکوۃ
وَأَطِعْنَ
اور اطاعت کرو
ٱللَّهَ
اللہ کی
وَرَسُولَهُۥٓۚ
اور اس کے رسول کی
إِنَّمَا
کیونکہ
يُرِيدُ
چاہتا ہے
ٱللَّهُ
اللہ
لِيُذْهِبَ
کہ لے جائے
عَنكُمُ
تم سے
ٱلرِّجْسَ
گندگی کو۔ ناپاکی کو
أَهْلَ
اے اہل
ٱلْبَيْتِ
بیت
وَيُطَهِّرَكُمْ
اور پاک کردے تم کو
تَطْهِيرًا
پاک کرنا

اپنے گھروں میں ٹِک کر رہو اور سابق دور جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اہلِ بیتِ نبیؐ سے گندگی کو دور کرے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے

تفسير
وَٱذْكُرْنَ
اور ذکر کرو۔ یاد کرو۔ بیان کرو
مَا
جو
يُتْلَىٰ
پڑھا جاتا ہے
فِى
میں
بُيُوتِكُنَّ
تمہارے گھروں (میں)
مِنْ
سے
ءَايَٰتِ
آیات میں (سے)
ٱللَّهِ
اللہ کی
وَٱلْحِكْمَةِۚ
اور حکمت میں سے
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
كَانَ
ہے
لَطِيفًا
لطیف
خَبِيرًا
باخبر

یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلْمُسْلِمِينَ
مسلمان مرد
وَٱلْمُسْلِمَٰتِ
اور مسلمان عورتیں
وَٱلْمُؤْمِنِينَ
اور مومن مرد
وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ
اور مومن عورتیں
وَٱلْقَٰنِتِينَ
اور فرماں بردار مرد
وَٱلْقَٰنِتَٰتِ
اور فرماں بردار عورتیں
وَٱلصَّٰدِقِينَ
اور سچے مرد
وَٱلصَّٰدِقَٰتِ
اور سچی عورتیں
وَٱلصَّٰبِرِينَ
اور صبر کرنے والے مرد
وَٱلصَّٰبِرَٰتِ
اور صبر کرنے والی عورتیں
وَٱلْخَٰشِعِينَ
اور خشوع کرنے والے مرد
وَٱلْخَٰشِعَٰتِ
اور خشوع کرنے والی عورتیں
وَٱلْمُتَصَدِّقِينَ
صدقہ دینے والے مرد
وَٱلْمُتَصَدِّقَٰتِ
اور صدقہ دینے والی عورتیں
وَٱلصَّٰٓئِمِينَ
اور روزہ رکھنے والے مرد
وَٱلصَّٰٓئِمَٰتِ
اور روزہ رکھنے والی عورتیں
وَٱلْحَٰفِظِينَ
حفاظت کرنے والے
فُرُوجَهُمْ
اپنی شرم گاہوں کی
وَٱلْحَٰفِظَٰتِ
اور حفاظت کرنے والیاں
وَٱلذَّٰكِرِينَ
اور ذکر کرنے والے
ٱللَّهَ
اللہ کا
كَثِيرًا
بہت زیادہ
وَٱلذَّٰكِرَٰتِ
اور ذکر کرنے والیاں
أَعَدَّ
تیار کررکھا ہے
ٱللَّهُ
اللہ نے
لَهُم
ان کے لیے
مَّغْفِرَةً
مغفرت کو
وَأَجْرًا
اور اجر کو
عَظِيمًا
بڑے

بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے

تفسير
وَمَا
اور نہیں
كَانَ
ہے
لِمُؤْمِنٍ
کسی مومن مرد کے لیے
وَلَا
اور نہ
مُؤْمِنَةٍ
کسی مومن عورت کے لیے
إِذَا
جب
قَضَى
فیصلہ کردے
ٱللَّهُ
اللہ
وَرَسُولُهُۥٓ
اور اس کا رسول
أَمْرًا
کسی معاملے کا
أَن
کہ
يَكُونَ
ہو
لَهُمُ
ان کے لیے
ٱلْخِيَرَةُ
کوئی اختیار
مِنْ
کے
أَمْرِهِمْۗ
ان کے معاملے سے
وَمَن
اور جو کوئی
يَعْصِ
نافرمانی کرے گا
ٱللَّهَ
اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ
اور اس کے رسول کی
فَقَدْ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
ضَلَٰلًا
بھٹکنا
مُّبِينًا
کھلم کھلا

کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اُس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا

تفسير
وَإِذْ
اور جب
تَقُولُ
تم کہہ رہے تھے
لِلَّذِىٓ
اس شخص سے
أَنْعَمَ
انعام کیا
ٱللَّهُ
اللہ نے
عَلَيْهِ
جس پر
وَأَنْعَمْتَ
اور انعام کیا تو نے
عَلَيْهِ
اس پر
أَمْسِكْ
روک رکھ
عَلَيْكَ
اپنے اوپر
زَوْجَكَ
اپنی بیوی کو
وَٱتَّقِ
اور ڈرو
ٱللَّهَ
اللہ سے
وَتُخْفِى
اور تم چھپائے ہوئے تھے
فِى
میں
نَفْسِكَ
اپنے نفس میں۔ اپنے دل میں
مَا
جو
ٱللَّهُ
اللہ
مُبْدِيهِ
ظاہر کرنے ولا تھا اس کو
وَتَخْشَى
اور تم ڈر رہے تھے
ٱلنَّاسَ
لوگوں سے
وَٱللَّهُ
حالانکہ اللہ
أَحَقُّ
زیادہ حق دار ہے
أَن
کہ
تَخْشَىٰهُۖ
تم ڈرو اس سے
فَلَمَّا
پھر جب
قَضَىٰ
پورا کرچکا
زَيْدٌ
زید
مِّنْهَا
اس سے
وَطَرًا
حاجت کو
زَوَّجْنَٰكَهَا
بیاہ دیا ہم نے آپ کو اس عورت سے
لِكَىْ
تاکہ
لَا
نہ
يَكُونَ
ہو
عَلَى
پر
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں (پر)
حَرَجٌ
کوئی تنگی
فِىٓ
میں
أَزْوَٰجِ
بیویوں کے بارے میں
أَدْعِيَآئِهِمْ
اپنے منہ بولے بیٹوں کی
إِذَا
جب
قَضَوْا۟
وہ پورا اتر چکیں
مِنْهُنَّ
ان سے
وَطَرًاۚ
حاجت کو
وَكَانَ
اور ہے
أَمْرُ
حکم
ٱللَّهِ
اللہ کا
مَفْعُولًا
ہو کر رہنے والا

اے نبیؐ، یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ "اپنی بیوی کو نہ چھوڑ اور اللہ سے ڈر" اُس وقت تم اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جسے اللہ کھولنا چاہتا تھا، تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو پھر جب زیدؓ اس سے اپنی حاجت پوری کر چکا تو ہم نے اس (مطلقہ خاتون) کا تم سے نکاح کر دیا تاکہ مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے معاملہ میں کوئی تنگی نہ رہے جبکہ وہ ان سے اپنی حاجت پوری کر چکے ہوں اور اللہ کا حکم تو عمل میں آنا ہی چاہیے تھا

تفسير
مَّا
نہیں
كَانَ
ہے
عَلَى
پر
ٱلنَّبِىِّ
نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
مِنْ
کوئی
حَرَجٍ
حرج
فِيمَا
اس معاملے میں
فَرَضَ
جو مقرر کیا
ٱللَّهُ
اللہ نے
لَهُۥۖ
اس کے لیے
سُنَّةَ
طریقہ
ٱللَّهِ
اللہ کا
فِى
میں
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں (میں)
خَلَوْا۟
جو گزر چکے
مِن
سے
قَبْلُۚ
اس سے پہلے
وَكَانَ
اور ہے
أَمْرُ
حکم
ٱللَّهِ
اللہ کا
قَدَرًا
اندازے میں
مَّقْدُورًا
مقرر کیا ہوا

نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کر دیا ہو یہی اللہ کی سنت ان سب انبیاء کے معاملہ میں رہی ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
يُبَلِّغُونَ
جو پہنچاتے ہیں
رِسَٰلَٰتِ
پیغامات
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَيَخْشَوْنَهُۥ
اور ڈرتے ہیں اسی سے
وَلَا
اور نہیں
يَخْشَوْنَ
ڈرتے
أَحَدًا
کسی ایک سے
إِلَّا
سوائے
ٱللَّهَۗ
اللہ کے
وَكَفَىٰ
اور کافی ہے
بِٱللَّهِ
اللہ
حَسِيبًا
حساب لینے والا

(یہ اللہ کی سنت ہے اُن لوگوں کے لیے) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اُسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے

تفسير
مَّا
نہیں
كَانَ
ہیں
مُحَمَّدٌ
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
أَبَآ
باپ
أَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّن
سے
رِّجَالِكُمْ
تمہارے مردوں میں
وَلَٰكِن
اور لیکن
رَّسُولَ
رسول ہیں
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَخَاتَمَ
اور خاتم
ٱلنَّبِيِّۦنَۗ
النبین
وَكَانَ
اور ہے
ٱللَّهُ
اللہ
بِكُلِّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کو
عَلِيمًا
جاننے والا

(لوگو) محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

تفسير