ثُمَّ الْجَحِيْمَ صَلُّوْهُ ۙ
پھر اسے دوزخ میں جھونک دو،
ثُمَّ فِىْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُ ۗ
پھر ایک زنجیر میں جس کی لمبائی ستر گز ہے اسے جکڑ دو،
اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِۙ
بے شک یہ بڑی عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا،
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِۗ
اور نہ محتاج کو کھانا کھلانے پر رغبت دلاتا تھا،
فَلَيْسَ لَـهُ الْيَوْمَ هٰهُنَا حَمِيْمٌۙ
سو آج کے دن نہ اس کا کوئی گرم جوش دوست ہے،
وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍۙ
اور نہ پیپ کے سوا (اُس کے لئے) کوئی کھانا ہے،
لَّا يَأْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخٰطِئُوْنَ
جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہ کھائے گا،
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ
سو میں قَسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو،
وَمَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ
اور ان چیزوں کی (بھی) جنہیں تم نہیں دیکھتے،
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ ۙ
بے شک یہ (قرآن) بزرگی و عظمت والے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا (منزّل من اللہ) فرمان ہے، (جسے وہ رسالۃً اور نیابۃً بیان فرماتے ہیں)،