Skip to main content
bismillah

سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَفَرَضْنٰهَا وَاَنْزَلْنَا فِيْهَاۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ

سُورَةٌ
ایک سورت ہے
أَنزَلْنَٰهَا
نازل کیا ہم نے اس کو
وَفَرَضْنَٰهَا
اور فرض کیا ہم نے اس کو
وَأَنزَلْنَا
اور نازل کیں ہم نے
فِيهَآ
اس میں
ءَايَٰتٍۭ
آیتیں
بَيِّنَٰتٍ
کھلی کھلی
لَّعَلَّكُمْ
تاکہ تم
تَذَكَّرُونَ
تم نصیحت پکڑو۔ تم سبق لو

(یہ) ایک (عظیم) سورت ہے جسے ہم نے اتارا ہے اور ہم نے اس (کے احکام) کو فرض کر دیا ہے اور ہم نے اس میں واضح آیتیں نازل فرمائی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو،

تفسير

اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِىْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍۖوَّلَا تَأْخُذْكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِىْ دِيْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِۚ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَاۤٮِٕفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ

ٱلزَّانِيَةُ
زانیہ عورت
وَٱلزَّانِى
اور زانی مرد
فَٱجْلِدُوا۟
پس کوڑے مارو
كُلَّ
ہر
وَٰحِدٍ
ایک کو
مِّنْهُمَا
ان دونوں میں سے
مِا۟ئَةَ
سو
جَلْدَةٍۖ
کوڑے
وَلَا
اور نہ
تَأْخُذْكُم
پکڑے تم کو
بِهِمَا
ان دونوں کے بارے میں
رَأْفَةٌ
کوئی ترس
فِى
میں
دِينِ
دین میں
ٱللَّهِ
اللہ کے
إِن
اگر
كُنتُمْ
ہو تم
تُؤْمِنُونَ
تم ایمان رکھتے
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ
اور یوم
ٱلْءَاخِرِۖ
آخرت پر
وَلْيَشْهَدْ
اور چاہیے کہ حاضر ہو
عَذَابَهُمَا
ان دونوں کی سزا کے وقت
طَآئِفَةٌ
ایک گروہ
مِّنَ
سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ
اہل ایمان میں سے

بدکار عورت اور بدکار مرد (اگر غیر شادی شدہ ہوں) تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو (شرائطِ حد کے ساتھ جرمِ زنا کے ثابت ہو جانے پر) سو (سو) کوڑے مارو (جبکہ شادی شدہ مرد و عورت کی بدکاری پر سزا رجم ہے اور یہ سزائے موت ہے) اور تمہیں ان دونوں پر اللہ کے دین (کے حکم کے اجراء) میں ذرا ترس نہیں آنا چاہئے اگر تم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو، اور چاہئے کہ ان دونوں کی سزا (کے موقع) پر مسلمانوں کی (ایک اچھی خاصی) جماعت موجود ہو،

تفسير

اَلزَّانِىْ لَا يَنْكِحُ اِلَّا زَانِيَةً اَوْ مُشْرِكَةً ۖ وَّ الزَّانِيَةُ لَا يَنْكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌ ۚ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ

ٱلزَّانِى
زنا کرنے والا مرد
لَا
نہ
يَنكِحُ
نکاح کرے
إِلَّا
مگر
زَانِيَةً
زانیہ سے
أَوْ
یا
مُشْرِكَةً
مشرک عورت سے
وَٱلزَّانِيَةُ
اور زنا کرنے والی عورت
لَا
نہ
يَنكِحُهَآ
نکاح کرے اس سے
إِلَّا
مگر
زَانٍ
زانی
أَوْ
یا
مُشْرِكٌۚ
مشرک
وَحُرِّمَ
اور حرام کردیا گیا
ذَٰلِكَ
یہ
عَلَى
پر
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ایمان والوں پر

بدکار مرد سوائے بدکار عورت یا مشرک عورت کے (کسی پاکیزہ عورت سے) نکاح (کرنا پسند) نہیں کرتا اور بدکار عورت سے (بھی) سوائے بدکار مرد یا مشرک کے کوئی (صالح شخص) نکاح (کرنا پسند) نہیں کرتا، اور یہ (فعلِ زنا) مسلمانوں پر حرام کر دیا گیا ہے،

تفسير

وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَاۤءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِيْنَ جَلْدَةً وَّلَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا ۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ ۙ

وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
يَرْمُونَ
جو تہمت لگائیں۔ الزام لگائیں (زنا کا)
ٱلْمُحْصَنَٰتِ
پاک دامن عورتوں پر
ثُمَّ
پھر
لَمْ
نہ
يَأْتُوا۟
لائیں
بِأَرْبَعَةِ
چار
شُهَدَآءَ
گواہ
فَٱجْلِدُوهُمْ
تو کوڑے مارو ان کو
ثَمَٰنِينَ
اسی
جَلْدَةً
کوڑے
وَلَا
اور نہ
تَقْبَلُوا۟
تم قبول کرو
لَهُمْ
ان کے لیے
شَهَٰدَةً
گواہی کو
أَبَدًاۚ
کبھی بھی
وَأُو۟لَٰٓئِكَ
اور یہی لوگ ہیں
هُمُ
وہ
ٱلْفَٰسِقُونَ
جو فاسق ہیں

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر (بدکاری کی) تہمت لگائیں پھر چار گواہ پیش نہ کر سکیں تو تم انہیں (سزائے قذف کے طور پر) اسّی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو، اور یہی لوگ بدکردار ہیں،

تفسير

اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْاۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

إِلَّا
سوائے
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کے
تَابُوا۟
جنہوں نے توبہ کی
مِنۢ
کے
بَعْدِ
بعد
ذَٰلِكَ
اس کے
وَأَصْلَحُوا۟
اور اصلاح کی
فَإِنَّ
تو بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
غَفُورٌ
بخشنے والا
رَّحِيمٌ
مہربان ہے

سوائے ان کے جنہوں نے اس (تہمت لگنے) کے بعد توبہ کر لی اور (اپنی) اصلاح کر لی، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے (ان کا شمار فاسقوں میں نہیں ہوگا مگر اس سے حدِ قذف معاف نہیں ہوگی)،

تفسير

وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَاۤءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ

وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
يَرْمُونَ
جو الزام لگاتے ہیں
أَزْوَٰجَهُمْ
اپنی بیویوں پر
وَلَمْ
اور نہیں
يَكُن
ہیں
لَّهُمْ
ان کے لیے
شُهَدَآءُ
گواہ
إِلَّآ
مگر
أَنفُسُهُمْ
ان کے نفس
فَشَهَٰدَةُ
تو گواہی ہوگی
أَحَدِهِمْ
ان میں سے ایک کی
أَرْبَعُ
چار
شَهَٰدَٰتٍۭ
گواہیاں
بِٱللَّهِۙ
اللہ کے ساتھ
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
لَمِنَ
البتہ میں سے
ٱلصَّٰدِقِينَ
سچوں میں (سے ہے)

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر (بدکاری کی) تہمت لگائیں اور ان کے پاس سوائے اپنی ذات کے کوئی گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی بھی ایک شخص کی گواہی یہ ہے کہ (وہ خود) چار مرتبہ اللہ کی قَسم کھا کر گواہی دے کہ وہ (الزام لگانے میں) سچا ہے،

تفسير

وَالْخَـامِسَةُ اَنَّ لَـعْنَتَ اللّٰهِ عَلَيْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ

وَٱلْخَٰمِسَةُ
اور پانچویں مرتبہ
أَنَّ
بیشک
لَعْنَتَ
لعنت ہو
ٱللَّهِ
اللہ کی
عَلَيْهِ
اس پر
إِن
اگر
كَانَ
ہے وہ
مِنَ
سے
ٱلْكَٰذِبِينَ
جھوٹوں میں سے

اور پانچویں مرتبہ یہ (کہے) کہ اس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹا ہو،

تفسير

وَيَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۢ بِاللّٰهِۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَۙ

وَيَدْرَؤُا۟
اور دور کرتا ہے۔ ٹال سکتا ہے
عَنْهَا
اس سے (اس عورت سے)
ٱلْعَذَابَ
عذاب کو
أَن
اگر
تَشْهَدَ
وہ گواہی دے
أَرْبَعَ
چار
شَهَٰدَٰتٍۭ
گواہیاں
بِٱللَّهِۙ
اللہ کے ساتھ (اللہ کے نام کے ساتھ)
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
لَمِنَ
البتہ سے
ٱلْكَٰذِبِينَ
جھوٹوں میں (سے) ہے

اور (اسی طرح) یہ بات اس (عورت) سے (بھی) سزا کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر (خود) گواہی دے کہ وہ (مرد اس تہمت کے لگانے میں) جھوٹا ہے،

تفسير

وَالْخَـامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ

وَٱلْخَٰمِسَةَ
اور پانچویں دفعہ (کی گواہی)
أَنَّ
بیشک
غَضَبَ
غضب (ہو)
ٱللَّهِ
اللہ کا
عَلَيْهَآ
اس پر
إِن
اگر
كَانَ
ہے وہ (مرد)
مِنَ
سے
ٱلصَّٰدِقِينَ
سچوں میں سے

اور پانچویں مرتبہ یہ (کہے) کہ اس پر (یعنی مجھ پر) اللہ کا غضب ہو اگر یہ (مرد اس الزام لگانے میں) سچا ہو،

تفسير

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيْمٌ

وَلَوْلَا
اور اگر نہ
فَضْلُ
فضل ہوتا
ٱللَّهِ
اللہ کا
عَلَيْكُمْ
تم پر
وَرَحْمَتُهُۥ
اور اس کی رحمت
وَأَنَّ
اور بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
تَوَّابٌ
توبہ قبول کرنے والا ہے
حَكِيمٌ
حکمت والا ہے

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو تم ایسے حالات میں زیادہ پریشان ہوتے) اور بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا بڑی حکمت والا ہے،

تفسير
کے بارے میں معلومات :
النور
القرآن الكريم:النور
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):An-Nur
سورہ نمبر:۲۴
کل آیات:۶۴
کل کلمات:۱۳۱۷
کل حروف:۵۵۹۶
کل رکوعات:۹
مقام نزول:مدینہ منورہ
ترتیب نزولی:۱۰۲
آیت سے شروع:۲۷۹۱